سام سنگ نے گیلکسی ایس یو 23 میں 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 3 فروری 2023
سام سنگ نے گیلکسی ایس یو 23 کے تحت 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کردیا ہے۔ فوٹو: نیو اٹلس

سام سنگ نے گیلکسی ایس یو 23 کے تحت 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کردیا ہے۔ فوٹو: نیو اٹلس

جنوبی کوریا: سام سنگ نے کئی ماہ قبل اپنے نئے 200 میگاپکسل کیمرے کا ایک ویڈیو اشتہار جاری کیا تھا لیکن اب اس کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

کووڈ 19 وبا کے بعد اب پہلی مرتبہ اسٹیج پر سام سنگ سےوابستہ ماہر نے نہ صرف نئے گیلکسی ایس یو 23 فون کو دکھایا ہے بلکہ ٹو ان ون لیپ ٹاپ کا اعلان بھی کیا ہے۔ تاہم پوری تقریب میں 200 میگاپکسل کیمرے سینسر پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں تین ماڈل پیش کئے گئے جن میں گیلکسی ایس 23، ایس 23 پلس اور ایس 23 الٹرا شامل ہیں۔ اس کی پشت پر خوبصورت انداز میں کئی کیمرا سینسر لگائے گئے ہیں جو مل کر 200 میگاپکسل تصویر کشی ممکن بناتے ہیں۔ ان کی تفصیل کچھ اسطرح سے ہے کہ سینسر 16 میگاپکسل کا ہے جو روشنی بہتر بناتا ہے۔ پھر چار سینسر ایسے ہیں جو فی سینسر 12.5 میگاپکسل ریزولوشن دیتے ہیں اور مل کر ایک 50 میگاپکسل کی تصویر بناتے ہیں۔ پھر ایک مین اور بڑا کیمرہ ہے (جسے تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے) جو F1.7 اپرچراور 85 درجے کا فیلڈ ویو فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ 12 میگاپکسل کا F2.2 الٹراوئڈ، 10 میگاپکس کا F2.4 ٹیلی فوٹو لینس بھی ہے۔ یہ تین گنا آپٹیکل زوم فراہم کرتا ہے اور ایک 10 میگاپکسل کا F2.4 ٹیلی فوٹو لینس ہے جو 10 گنا آپٹیکل زوم فراہم کرتا ہے۔

سارے لینس مل کر 30 فریم فی سیکنڈ کی 8 کے ویڈیو بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ کیمرے کی اسٹیبلائزیشن کو غیرمعمولی طور پر بہترین رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 360 درجے کی آڈیو ریکارڈنگ کرتا ہے۔

اس کا اسکرین 6.8 انچ کا ہے اور اے ایم او ایل ای ڈی اسکرین کے ساتھ ہے جس کے اوپر ایک باریک سوراخ پر 12 میگاپکسل کا سیلفی کیمرہ بھی لگا ہے۔ جبکہ اسٹائلس انداز کا ایک پین بھی فراہم کیا گیا ہے۔ پچھلے فون کے مقابلے میں اب اس کی پروسیسنگ 34 فیصد زائد ہے۔ تاہم گیمنگ کے لیے بھی اسے موزوں بنایا گیا ہے۔

اس میں 12 جی بی ریم اور ایک ٹیرابائٹ کی اسٹوریج شامل کی گئی ہے۔ جبکہ قیمت 799 سے 1199 ڈالر تک ہوسکتی ہے۔ سام سنگ 17 فروری سے اس کی بکنگ پیش کردے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔