- پاکستان سے جیت، افغان کھلاڑیوں پر آئی فون، ڈالرز کی برسات
- پشاور یونیورسٹی بندش کیخلاف طلبہ تنظیم کا صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان
- عماد وسیم نے شارجہ کی پچز اور کنڈیشنز کو مشکل ترین قرار دے دیا
- عمران خان پیشی کیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے،متعدد پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- معاشرہ اور عدم برداشت
- آئل سیکٹر اسٹیک ہولڈرز کافارن ایکسچینج نقصانات پر تحفظات کا اظہار
- نئے کھلاڑی بابراعظم جیسا نہیں کھیل سکتے، حوصلہ افزائی کرنا ہوگی، شاداب
- 8ماہ میں موبائل فونز 68 فیصد، ایل این جی درآمدات 17 فیصد کم
- سرکاری حج اخراجات میں 45 سے 50 ہزار تک کمی کا عندیہ
- پی ٹی آئی وکیل کی درخواست منظور کی تو عمران گرفتار ہوجائیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- تنخواہ کم اخراجات زیادہ، ایف بی آر ملازم کا وزیراعظم کو خط، کرپشن کی اجازت مانگ لی
- حکومتی بے عملی سے توانائی کے مسائل میں اضافہ، حل نظر نہیں آرہا
- افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شکست، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا
- ’’آئی لو یو احمد شہزاد‘‘
- کیریبیئن کشتی رنز کے طوفان میں ڈوب گئی
- اسلام آباد اور لاہور سے منشیات قطر، دبئی اور بنکاک اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی بھارت کے ہاتھوں شہادت کو27 سال مکمل
- دورہ پاکستان؛ اسٹارز سے عاری کیوی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
- مسلسل چار بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ عبداللہ شفیق کے ساتھ جڑ گیا
روپے کی مسلسل بے قدری سے ٹیلی کام سیکٹر بھی متاثر

ایک کمپنی پہلے ہی کاروبارسمیٹنے کافیصلہ کرچکی، خریدنے میں اماراتی گروپ کی دلچسپی ۔ فوٹو:فائل
کراچی: معاشی بحران، روپے کی قدر میں بھاری کمی اور بے یقینی نے ٹیلی کام سیکٹر کو بھی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔
ٹیلی کام لائسنس فیس کو ڈالر سے منسلک کرنے کے منفی نتائج سامنے آرہے ہیں، اس صورتحال کی نشاندہی ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام اور ڈیجیٹل کمپنی ’’جاز‘‘ کے سی ای او عامر حفیظ ابراہیم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کی ہے۔
سی ای او ’’جاز‘‘ کے مطابق گزشتہ سال لائسنس کی تجدید کی 50 فیصد ادائیگی کی مد میں 44.5 ارب روپے ادا کیے، رواں سال 10 فیصد قسط کی مد میں 13 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔ روپے کی قدر میں عدم استحکام اور بے یقینی نے آئندہ سال قسط کی مالیت کا تعین مشکل بنا دیا۔
روپے کی قدر کے بارے میں بے یقینی نے ٹیلی کام کمپنیوں کے بزنس پلان درہم برہم کر دیے ہیں۔ ٹیلی کام لائسنس فیس کو ڈالر سے منسلک کرنے کی وجہ سے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کا سفر رک جانے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں خدمات فراہم کرنے والی ایک ٹیلی کام کمپنی نے اپنا کاروبار سمیٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور متحدہ عرب امارات کا گروپ اس کمپنی کے پاکستان میں کاروبار کو خریدنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔