- ملک کی سیاسی صورتحال کیسے بہتر ہوگی؟
- اب واٹس ایپ پر ’’واٹس ایپ‘‘ سے بات کرنا ممکن
- ان وٹامِن اور معدنیات کی کمی ’بال گرنے‘ کی وجہ بن سکتی ہے
- بجوؤں کی کھودی گئی سرنگوں نے ریل گاڑیوں کا نظام مفلوج کردیا
- 21.28 ارب روپے کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
- گاڑیوں کی رجسٹریشن کیساتھ ریڈیو فیس وصولی کی تجویز
- گاڑیوں کے پرزہ جات سمیت درآمدی اشیا پرعائد پابندی ختم
- پی ٹی آئی کا جلسہ، لاہور کے مختلف راستے کنٹینر لگا کر بند
- بھارتی فوج کی بدحواسی، اپنی ہی سرزمین پر3 میزائل فائر کردئیے
- زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان
- پہلا ٹی20: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
- ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی
- کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
- رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- صدر عارف علوی اپنی اوقات اورآئینی دائرے میں رہیں، وزیرداخلہ
- شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی
- امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات
- ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
والد کو موبائل دینا مہنگا پڑ گیا، 6 سالہ بیٹے نے ڈھائی لاکھ کا کھانا آرڈر کردیا

بچے نے اپنے جمع شدہ پیسوں سے رائیڈرز کو ٹپ بھی دی:فوٹو:اسکرین گریب
واشنگٹن: والد کے موبائل فون پرگیم کھیلنے والے بچے نے ایک ہزارڈالرسے زائد کے پیزا اور فرائز منگا کروالدین کو مشکل میں ڈالا دیا۔
امریکا کی ریاست مشی گن میں رہائش پذیر کیتھ اسٹون ہاؤس کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنے گھر کے پورچ میں فوڈ ڈیلیوری کرنے والے رائیڈز کو آتے جاتے دیکھا۔
تحقیق کرنے پر پتا چلا کہ ان کے 6 سالہ بیٹے میسن اسٹون ہاؤس نے ان کے فون سے آرڈر کرکے فرائز اور پیزا سمیت کھانے پینے کی بہت سی دوسری چیزیں منگوا لیں جن کا بل ایک ہزارڈالر بن گیا۔
یہی نہیں، بچے نے اپنی جمع کی گئی رقم سے ہر رائیڈر کو فراخدلی سے ٹپ بھی دی۔ بچے کے مطابق اس نے 115 ڈالر جمع کیے تھے جن میں سے ٹپ دینے کے بعد صرف ایک سینٹ بچ گیا۔
بچے کے والد کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے یہ سبق ملا کہ بچوں کو موبائل فون نہیں دینا چاہیے اور اگر دیا جائے تو یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے پرنظر رکھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔