- راولپنڈی؛ دیورنے فائرنگ کرکے 40 سالہ بھاوج سمیت 4 افراد کو قتل کردیا
- مردم شماری پر تحفظات دور کرنے کیلیے صوبوں کو 12 ارب کے فنڈز جاری
- سماجی کارکن اور خواجہ سرا رہنما شہزادی رائے کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- زلمے خلیل زاد نے خفیہ دورہ کر کے عمران خان سے ملاقات کی، فضل الرحمان
- حکومت کا افغانستان کیلیے لگژری بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ
- بھارت میں اکاؤنٹنٹ نے 56 بلیڈز نگل لیے
- لاہور قلندرز پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی
- پاکستان بھارت سے تجارت کا خواہش مند ہے مگر مودی حکومت میں یہ ممکن نہیں، وفاقی وزیر
- وفاق ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے سندھ کے خدشات دور کرے، مشترکہ اعلامیہ
- کراچی سمیت سندھ کے 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اپریل کو ہوں گے
- زبیرے کی دھاریوں کی ایک اور بڑی خصوصیت سامنے آگئی
- توشہ خانہ کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی، عمران خان پیش ہوں گے
- اٹلی حادثے میں جاں بحق شاہدہ رضا کی کوئٹہ میں سپرد خاک
- پاکستانی لڑکی کی بھارتی نوجوان سے شادی کی راہیں 7 سال بعد ہموار
- عالمی عدالت نے ’جنگی جرائم‘ پر روسی صدرکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
- گول کیپرز کے مقابلے میں فٹبال پلیئرز کیلئے ڈمینشیا کا خطرہ زیادہ
- لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں
- پاکستان کو چین سے پچاس کروڑ ڈالرز قرض موصول
- ڈرائیورز کی ہڑتال، دولہا رات بھر پیدل سفر کرکے دلہن کے پاس پہنچ گیا
- یہ مجھے بلوچستان لے جاکر شہباز گل اور سواتی والا سلوک کرنا چاہتے ہیں، عمران خان
آئی ایم ایف بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے، شرائط ناقابل تصور ہیں، وزیراعظم

ایک پارٹی کے لیڈر دہشتگردوں کو بسانے کیلیے آگے بڑھ رہے ہیں، اپنوں سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، شہباز شریف (فوٹو فائل)
پشاور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے، اس کی شرائط ناقابل تصور ہیں، لیکن مجبوراً ہمیں پوری کرنی پڑیں گی۔
پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنج انتہائی مشکل ہے لیکن کیا کریں، مجبوری ہے یہ شرائط ہر صورت پوری کرنی ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے اور اس کی شرائط ناقابل تصور ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول، حکومت کا بجلی مزید مہنگی کرنیکا فیصلہ
وزیراعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک پارٹی کے لیڈر دہشت گردوں کو بسانے کےلیے آگے بڑھ رہے ہیں لیکن اپنوں سے ہاتھ ملانے کےلیے تیار نہیں۔ یہ دہرا معیار نہیں چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کے پی میں ایک انچ پر بھی قبضہ نہیں ہے، وہ محض اِدھر اُدھر پھرتے رہتے ہیں۔ اِنہیں یہاں کون لایا؟، کس طرح آئے؟، عجلت میں یہاں کا حصہ بنایا گیا ، قوم اس کا جواب چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرط پوری؛ بینکوں کوسرکاری افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات تک رسائی
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان میں موجود عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرط قبول کرتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ علاوہ ازیں آئی ایم ایف نے 300 یونٹ تک سبسڈی کی تجویز ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ صرف 100یونٹ تک غریب صارفین کو سبسڈی فراہم کی جائے۔
علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کردی جس کے بعد مبینہ طور پر کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث سرکاری افسران کی کرپشن و منی لانڈرنگ کا سراغ لگانے کیلئے بینکوں کو گریڈ 17 تا 22 کے سرکاری افسران کے جمع کروائے جانیوالے اثاثہ جات کی تفصیلات تک مشروط رسائی دینے کے رولز جاری کردیے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔