پشاور پولیس لائنز دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت،خاتون شامل تفتیش

ویب ڈیسک  جمعـء 3 فروری 2023

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

پشاور پولیس لائنز دھماکے کی  تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔

پولیس لائنز پشاور میں دھماکے کی تحقیقات کے دوران خودکش بمبار کا چہرہ میچ کرگیا جبکہ خاتون کو شامل تفیش کرلیا گیا۔ خاتون کا ڈی این اے لے لیا گیا ہے اور بمبار کی فیملی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان کے مطابق خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضاء اور ہیلمٹ وغیرہ ملبے سے برآمد کر لئے گئے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا دھماکے سے پہلے مسجد کے باہر چھوڑا گیا ہیلمٹ مل گیا ہے جس سے فرانزک شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 101 ہوگئی

جنوری کی 30 تاریخ کو پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکے میں 101 افراد شہید اور49 زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔