شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

ویب ڈیسک  جمعـء 3 فروری 2023
شیخ رشید کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی، ذرائع:فوٹو:فائل

شیخ رشید کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی، ذرائع:فوٹو:فائل

  کراچی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کے خلاف کراچی کے موچکو تھانے  میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے کارکن کی جانب سے مقدمہ پیپلز پارٹی کے چئیرمین کیخلاف غیراخلاقی زبان استعمال کرنے پر درج کرایا گیا۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

شیخ رشید کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو اُن کو گرفتار کرنے آج روانہ ہوگی۔ شیخ رشید کوراولپنڈی سے گرفتار کرکے کراچی لایا جائے گا۔ شیخ رشید کو گزشتہ روز راولپنڈی میں گرفتار کرکے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔

دوسری جانب راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں بھی شیخ رشید کیخلاف مقدمے کی درخواست دی گئی ہے، پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما توصیف رفیق بٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شیخ رشید نے وزیر خارجہ اور سابق صدر پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا جس سے پارٹی کارکنان میں غصہ ہے، شیخ رشید کے بیان سے راولپنڈی میں نقص امن کا خطرہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔