- عماد وسیم نے شارجہ کی پچز اور کنڈیشنز کو مشکل ترین قرار دے دیا
- عمران خان نے 7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلیے درخواست دے دی
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- معاشرہ اور عدم برداشت
- آئل سیکٹر اسٹیک ہولڈرز کافارن ایکسچینج نقصانات پر تحفظات کا اظہار
- نئے کھلاڑی بابراعظم جیسا نہیں کھیل سکتے، حوصلہ افزائی کرنا ہوگی، شاداب
- 8ماہ میں موبائل فونز 68 فیصد، ایل این جی درآمدات 17 فیصد کم
- سرکاری حج اخراجات میں 45 سے 50 ہزار تک کمی کا عندیہ
- عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی
- تنخواہ کم اخراجات زیادہ، ایف بی آر ملازم کا وزیراعظم کو خط، کرپشن کی اجازت مانگ لی
- حکومتی بے عملی سے توانائی کے مسائل میں اضافہ، حل نظر نہیں آرہا
- افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شکست، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا
- ’’آئی لو یو احمد شہزاد‘‘
- کیریبیئن کشتی رنز کے طوفان میں ڈوب گئی
- اسلام آباد اور لاہور سے منشیات قطر، دبئی اور بنکاک اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی بھارت کے ہاتھوں شہادت کو27 سال مکمل
- دورہ پاکستان؛ اسٹارز سے عاری کیوی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
- مسلسل چار بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ عبداللہ شفیق کے ساتھ جڑ گیا
- کیا تنزانیہ کی پراسرار جھیل جانوروں کو پتھر کا بنا رہی ہے؟
- عمران خان کیخلاف مقدمات کی تعداد سے متعلق پی ٹی آئی کا دعویٰ غلط
2031 تک بجلی پیداوار مقامی ذرائع پر منتقل کرنے کا منصوبہ جاری

منصوبے کی حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل سے لی جائے گی (فوٹو فائل)
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 10 سالہ سستا بجلی پیداواری پلان آئی جی سیپ جاری کردیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری منصوبے کے مطابق آئندہ 10 برس میں ملک میں بجلی کا 44 ہزار 668 میگاواٹ طلب کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ 2031ء تک بجلی کی پیداوار درآمدی فیول سے مقامی ذرائع پر منتقل ہوگی، جو توانائی کے گردشی قرض کو کم کرنے میں مدد دےگی۔ اتھارٹی کے مطابق سستا بجلی پیداواری پلان 2031ء تک ہے، جس کا مقصد سستی بجلی کا حصول ہے۔
این ٹی ڈی سی نے آئی جی سیپ سے متعلق درخواست ستمبر میں نیپرا میں جمع کروائی تھی، جس کے بعد اکتوبر 2022 میں نیپرا نے این ٹی ڈی سی کے آئی جی سیپ پر سماعت کی تھی۔ نیپرا کے مطابق سیپ کے تحت بجلی کی پیداوار کو درآمدی فیول سے مقامی ذرائع پر منتقل کرنا ہے۔سستی بجلی پیداوار مہنگائی پر قابو پانے اور روپے کی بےقدری بھی روکے گی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ مقامی ذرائع سے بجلی کی پیداوار گردشی قرض پر قابو پانے میں مدد دے گی۔ پلان سے پانی، سولر اور ونڈسمیت دیگر مقامی فیول سے بجلی پیداوار کو ترجیح ملے گی۔ آئی جی سیپ کے تحت بجلی کے پیداواری پلانٹ مسابقتی بولی پر لگیں گے۔ پلان کے تحت مدت پوری کرنے والے مہنگے پلانٹس ختم ہوتے جائیں گے۔
آئی جی سیپ کی حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل سے لی جائے گی۔ نیپرا کے مطابق 10 سالہ پلان میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ طلب کاتخمینہ 44ہزار 668 میگاواٹ ہے۔ تخمینہ 10 برس میں 5.42فیصد جی ڈی پی گروتھ کی بنیاد پر ہے جب کہ 4.30فیصد کی بنیاد پر بجلی طلب کازیادہ سے زیادہ تخمینہ 41 ہزار 338میگاواٹ اور 3.4فیصد کی بنیاد پر بجلی طلب کا زیادہ سے زیادہ تخمینہ 38744میگاواٹ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔