کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر کا فیشن ایسا، ہر کوئی دیکھتا رہ جائے

ویب ڈیسک  جمعـء 3 فروری 2023
(فوٹو : انسٹام گرام)

(فوٹو : انسٹام گرام)

  کراچی: شہر قائد کے ایک فیشن کے دلدادہ اسسٹنٹ کمشنر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کچھ عرصے قبل ہی اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد ریونیو کا چارج سنبھالنے والے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بھنگوار اپنے فیشن کے سبب سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئے۔

انسٹا گرام پر موجود ان کی تصاویر اور گانے کی ویڈیو عوام میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔

h1h2

عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ان کی تصاویر سامنے آنے پر لوگ حیرانگی کا اظہار کررہے ہیں کیوں کہ عمومی تاثر ہے کہ سرکاری افسران اور ماڈلنگ کے درمیان بڑی تفریق ہے تاہم ہاظم نے اس بات کو غلط ثابت کردیا ہے۔

h4

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔