مریخ کی نئی تصویرنے سیارے پرزندگی کے امکانات واضح کردیے

ایکسپریس ڈیسک  بدھ 9 اپريل 2014
ایک برطانوی ویب سائٹ نے مریخ پر بھیجے جانے والے مشن کیوریوسٹی کی تصویر جاری کی ہے جس میں ایک مقام پر روشنی کی نشاندہی کی گئی ہے

ایک برطانوی ویب سائٹ نے مریخ پر بھیجے جانے والے مشن کیوریوسٹی کی تصویر جاری کی ہے جس میں ایک مقام پر روشنی کی نشاندہی کی گئی ہے

کراچی: سیارہ مریخ کی کیوریوسٹی کے ذریعے موصول ہونے والی تازہ ترین تصویرمیں واضح روشنی کی موجودگی نے اس امکان کوبعض کے نزدیک یقین میں بدل دیاہے کہ اس سیارے پر زندگی کے آثارہیں۔

ناساسے جاری ہونیوالی نئی تصویرمیں نظرآنے والی سفیدروشنی سرخ سیارے کے حوالے سے امیدکی ایک نئی کرن کے طورپر سامنے آئی ہے۔ یوایف او بلاگراسکاٹ وارنگ کا دعویٰ ہے کہ نئی تصویرظاہر کرتی ہے مریخ پرانتہائی ذہین مخلوق زیرسطح آبادہے۔ ناسااس معاملے میں اتنی پرجوش نہیں کہ اسے اس صدی کی عظیم دریافت قرار دے دے۔ تاہم مصنوعی روشنی کایہ سفیددھبا غیرمعمولی ہے اوراسے مکمل طورپر نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

اس سے قبل بھی مریخ پر زندگی کے آثارملنے کے حوالے سے کئی غلط دعوے سامنے آچکے ہیں۔ میل آن لائن نے ناساسے رابطہ کرکے نکتۂ نظر معلوم کرناچاہا لیکن کوئی ردعمل نہیں آیا۔ آل اباؤٹ اسپیس میگزین کے ایڈیٹر بین بگزکا کہناہے کہ نتائج اخذکرنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔ کیوریوسٹی کے مریخ نوردایک علاقے میں تحقیق جاری رکھے ہوئے ہیں جسے کمبرلے کانام دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔