بھارتی فلم ڈائریکٹر کے وشواناتھ 92 برس کی عمر میں گزر گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 3 فروری 2023
کے وشواناتھ کی یادگار تصویر

کے وشواناتھ کی یادگار تصویر

 حیدرآباد دکن: معروف بھارتی فلم ڈائریکٹر کے وشواناتھ 92 برس کی عمر میں دنیا سے گزر گئے۔

وہ حیدر آباد کی ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے اور ان کو بڑھتی عمر کی بیماریوں کا سامنا تھا۔

وشواناتھ کو پانچ نیشنل فلم ایوارڈ، سات نندی ایوارڈ، دس ساؤتھ فلم فیئر ایوارڈ اور ایک ہندی فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

2017 میں ان کو پدم شری اعزاز دیا گیا جبکہ مرکزی حکومت نے ان انڈین سینما کے سب سے بڑے ایوارڈ دادا صاحب پھالکے سے بھی نوازا۔

کے وشواناتھ نے تیلگو فلموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 1979 میں فلم ’سرگم‘ سے بالی وڈ میں انٹری ماری، ان کی مشہور فلموں میں کام چور، شبھ کامنا، جاگ اٹھا انسان، سنجوگ، ایشور اور دھنوان شامل ہیں۔

انہوں نے 1995 کے بعد ہندی اور تیلگو انڈسٹری کے متعدد کمرشل ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔