مودی کا جنگی جنون؛ 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے

ویب ڈیسک  جمعـء 3 فروری 2023
مودی سرکار میں جنگی ہتھیاروں کی خریداری کے 250 سے زائد معاہدے ہوئے، فوٹو: فائل

مودی سرکار میں جنگی ہتھیاروں کی خریداری کے 250 سے زائد معاہدے ہوئے، فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت کی مودی سرکار نے جنگی جنون کی انتہا کرتے ہوئے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 24 ارب ڈالرز کے فوجی ہتھیار اور جنگی ساز و سامان درآمد کیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈپٹی وزیر دفاع اجے بھٹ نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران امریکا، روس، فرانس، اسرائیل اور اسپین سمیت دیگر ممالک سے تقریباً 24 ارب روپے کی مالیت کے  ہیلی کاپٹرز، ایئرکرافٹ ریڈارز، راکٹس، بندوقیں، میزائل اور رائفلز خریدی ہیں۔

وزیر برائے دفاع نے مزید بتایا کہ لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹرز اور جنگی ساز و سامان کی خریداری کے لیے گزشتہ پانچ برسوں سے مختلف ممالک کی مختلف کمپنیوں سے 264 معاہدے کیے تھے۔

اجے بھٹ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی فوج نے اب زیادہ تر اسلحے کی تیاری کا کام مقامی سطح پر شروع کردیا ہے جس کے تحت 50 سے زائد پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت فوجی اور دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ  رقم خرچ کرنے والے ممالک میں روس اور برطانیہ سے بھی آگے ہے۔

خیال رہے کہ امریکا اور چین کے بعد بھارت کا دفاعی بجٹ سب سے زیادہ ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔