دوہرے ٹیکس سے چھٹکارہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کنونشن پر دستخط

ویب ڈیسک  جمعـء 3 فروری 2023
پاک افغان سرحد پر تجارت کی ایک فائل فوٹو

پاک افغان سرحد پر تجارت کی ایک فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوہرے ٹیکس سے بچنے کے کنونشن پر دستخط کردیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مذاکرات کا تیسرا دور اسلام آباد میں ہوا۔ دونوں وفود کے درمیان مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ تفصیلی بات چیت کے بعد دونوں فریقین نے متفقہ مسودے پر اتفاق کر لیا ہے، متفقہ مسودے پر دونوں وفود کے سربراہان نے دستخط کیے۔

اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نےافغانی وفد کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں اور کہا کہ کنونشن سے دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

افغان وفد کی سربراہی ریونیو لیگل سروسز کے ڈائریکٹر جناب ندا محمد صدیقی اور پاکستانی وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز، ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل  ساجد اللہ صدیقی نے کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔