- 4 افراد کا قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور سوتیلے بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
نیویارک میں گڑھا تین افراد کو نگل گیا جنہیں بمشکل بچالیا گیا
نیویارک: امریکا میں سڑکوں پر اچانک بننےوالے گڑھے (سِنک ہول) بننے کا عمل تیز ہوچکا ہے اور حال ہی میں نیویارک کے باہر ایک گڑھا بننے سے 70 سال خاتون 6 فٹ گہرائی میں جاگریں اور انہیں بچانے والے دیگر دو افراد بھی اس میں گرگئے۔ تاہم امدادی اداروں نے اسے بمشکل بچایا۔
یہ واقعہ سفوک کاؤنٹی، لانگ آئی لینڈ میں رونما ہوا جس میں ایک بوڑھی خاتون اپنے گھر کے باہر کے پائیں باغ (یارڈ) سے گزررہی تھیں کہ اچانک بننے والے گڑھے میں وہ چھ فٹ گہرائی تک اترگئیں۔ پھر دو افراد انہیں بچانے کے لیے آئے اور وہ بھی گڑھے میں گرے اور باہر نہ نکل سکے۔
یہ واقعہ صبح چھ بجے کے قریب پیش آیا جس کی چوڑائی بھی چھ فٹ سے کچھ زیادہ تھی۔ فوٹیج کے مطابق گھر کے باہر خالی جگہ پر گڑھا اتنی تیزی سے بنا کہ خاتون کو ہٹنے کا موقع ہی نہیں مل سکا۔ تاہم پولیس اور دیگر اداروں نے خاتون اور اس کی مدد کو جانے والے دو افراد کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا۔
اس کے بعد تعمیراتی ماہرین اور انجنیئر اس مقام کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹا جاسکے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں سڑکوں پر گڑھے بننے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔