ٹیکسٹائل اور ریڈی میڈ گارمنٹس پاکستانی معیشت میں اہم

احتشام مفتی  ہفتہ 4 فروری 2023
آئی ایل او کا بیٹر ورک پروگرام برآمدی ہدف کے حصول میں معاون ہوگا، کیرولین بیٹ
(فوٹو: فائل)

آئی ایل او کا بیٹر ورک پروگرام برآمدی ہدف کے حصول میں معاون ہوگا، کیرولین بیٹ (فوٹو: فائل)

  کراچی: ٹیکسٹائل اور ریڈی میڈ گارمنٹس سیکٹر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

بیٹر ورک پروگرام کی کنٹری ہیڈ مس کیرولین بیٹ نے ٹاول مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اراکین کے لیے انٹرنیشنل لیبر اینڈ انوائرمنٹل اسٹینڈرڈ ایپلی کیشن پر منعقدہ معلوماتی سیشن سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کی برآمدی صنعتوں میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا بیٹر ورک پروگرام مقررہ برآمدی ہدف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔۔

انھوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل اور ریڈی میڈ گارمنٹس سیکٹر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان میں بیٹر ورک پروگرام  یورپین یونین کے جی ایس پی پلس امریکا کی جی ایس پی انتظام اور دستیاب مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

پاکستان کی معیشت کو سال 2022 میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات، شرائط، اثرات، اقتصادی عدم استحکام، روپے کی قدر میں کمی، توانائی کا بحران، سپلائی اور قیمتوں کا تعین، عالمی معاشی حالات، یوکرین جنگ، سلامتی کی صورتحال اور سیلاب کی تباہ کاریوں جیسے سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔