پیٹرول مزید 30 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 فروری 2023
آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے۔ فوٹو : فائل

آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا کرنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے جس کے بعد پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان تکنیکی مذاکرات ختم ہوگئے، مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی، گیس کا ٹیرف بڑھانے، پیٹرولیم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا جبکہ خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری پر زور دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔