- پشاور یونیورسٹی بندش کیخلاف طلبہ تنظیم کا صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان
- عماد وسیم نے شارجہ کی پچز اور کنڈیشنز کو مشکل ترین قرار دے دیا
- عمران خان نے 7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلیے درخواست دے دی
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- معاشرہ اور عدم برداشت
- آئل سیکٹر اسٹیک ہولڈرز کافارن ایکسچینج نقصانات پر تحفظات کا اظہار
- نئے کھلاڑی بابراعظم جیسا نہیں کھیل سکتے، حوصلہ افزائی کرنا ہوگی، شاداب
- 8ماہ میں موبائل فونز 68 فیصد، ایل این جی درآمدات 17 فیصد کم
- سرکاری حج اخراجات میں 45 سے 50 ہزار تک کمی کا عندیہ
- عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی
- تنخواہ کم اخراجات زیادہ، ایف بی آر ملازم کا وزیراعظم کو خط، کرپشن کی اجازت مانگ لی
- حکومتی بے عملی سے توانائی کے مسائل میں اضافہ، حل نظر نہیں آرہا
- افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شکست، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا
- ’’آئی لو یو احمد شہزاد‘‘
- کیریبیئن کشتی رنز کے طوفان میں ڈوب گئی
- اسلام آباد اور لاہور سے منشیات قطر، دبئی اور بنکاک اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی بھارت کے ہاتھوں شہادت کو27 سال مکمل
- دورہ پاکستان؛ اسٹارز سے عاری کیوی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
- مسلسل چار بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ عبداللہ شفیق کے ساتھ جڑ گیا
- کیا تنزانیہ کی پراسرار جھیل جانوروں کو پتھر کا بنا رہی ہے؟
امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی

بدھ کو امریکا کے حساس علاقے میں چینی غبارے کی کی موجودگی کا پتا چلا تھا:فوٹو:فائل
واشنگٹن: امریکا میں چین کے غبارے کی موجودگی پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے دورہ چین منسوخ کردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فضاؤں میں چین کے مبینہ جاسوس غبارے کی موجودگی کے واقعے کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے امریکی وزیردفاع کا چین کا دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔ وزیردفاع کا دورہ چین پہلے سے طے شدہ تھا۔
امریکی فضائی حدود میں انتہائی بلندی پر چین کے گرم گیس کے غبارے کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق چینی غبارہ حساس علاقے میں جاسوسی کررہا تھا۔
دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ غبارہ چین کا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ غبارہ بنیادی طور پر ایک ائیر شپ ہے جو موسم سے متعلق تحقیق کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی فضائی حدود میں چین کے جاسوس غبارے کی پرواز، پینٹاگون نے طیارے بھیج دئیے
چینی ترجمان کے مطابق ائیر شپ طے شدہ راستے سے بھٹک کرغیر ارادی طور پر امریکی فضائی حدود میں داخل ہوئی جس پر افسوس ہے۔ اس معاملے پر امریکا سے بات چیت جاری رکھیں گے۔
پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بدھ کے روز شمال مغربی ریاست مونٹانا کے اوپر غبارہ دکھائی دیا تھا۔ اس علاقے میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی لانچنگ اور دیکھ بھال کرنے والے ایئر فورس کے تین مراکز میں سےایک واقع ہے۔
غبارے کی موجودگی پر مونٹانا کے بلنگز ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک کو مختصر عرصے کے لیے روک دیا گیا تھا اورغبارے کا کھوج لگانے کے لیے امریکی جنگی طیاروں کو بھیجا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔