اپنے باغ کا خوبصورت پھول شاہین کے نکاح میں دیدیا، دونوں کو مبارکباد، شاہد آفریدی

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 فروری 2023
شاہد آفریدی نے بیٹی انشاء آفریدی اور شاہین آفریدی کی تصویرشئیرکی:فوٹو:سوشل میڈیا

شاہد آفریدی نے بیٹی انشاء آفریدی اور شاہین آفریدی کی تصویرشئیرکی:فوٹو:سوشل میڈیا

  کراچی: سابق کرکٹرشاہد آفریدی اپنی بیٹی  انشاء آفریدی کے نکاح پرجذباتی ہوگئے۔ خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر شئیر کردیا۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ بطور والد میں نے اپنی بیٹی شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دی۔ دونوں کو اس موقع پر مبارک باد دیتا ہوں۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1621757937600413699?s=20&t=iMJyfF8mGu8d9vT-hihmew

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بیٹیاں آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول اوررحمت ہوتی ہیں۔ بیٹی وہ ہوتی ہے جو آپ کے ساتھ ہنستی ہے، خواب دیکھتی ہے اور پورے دل سے آپ سے محبت کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹر شاہین شاہ اور انشاء آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

 

شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دو تصاویر بھی شئیر کیں۔ ایک تصویر میں دلہا شاہین آفریدی اور دلہن  انشاء  آفریدی اور دوسرے گروپ فوٹو میں شاہد آفریدی کو شاہین آفریدی، بابر اعظم اور دیگرکرکٹرز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔