ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب

کورٹ رپورٹر  ہفتہ 4 فروری 2023
عدالت کا وفاقی حکومت کو لاپتا افراد کے معاملے کا جائزہ لینے کا حکم

عدالت کا وفاقی حکومت کو لاپتا افراد کے معاملے کا جائزہ لینے کا حکم

  کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر وفاقی حکومت کو لاپتا افراد کے معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ سے ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب کرلی۔

ہائیکورٹ میں لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ شہری جاوید لیاقت آباد کے علاقے سے 2017 سے لاپتا ہے۔ محمد عمر فاروق 5 سال سے لاپتا ہے، بازیاب کرایا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہری طویل عرصے سے لاپتا ہیں، بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو لاپتا افراد کے معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے سیکریٹری داخلہ سے ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب کرلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔