وزیراعظم نے مشرف سے متعلق بیانات سے نہیں روکا، خواجہ سعد رفیق

مانیٹرنگ ڈیسک  بدھ 9 اپريل 2014
پرویز مشرف سے متعلق جو کچھ بھی کہا اس کا تعلق ہرگز پاک فوج سے نہیں ہے،وزیرریلوے۔
 فوٹو : اے پی پی/فائل

پرویز مشرف سے متعلق جو کچھ بھی کہا اس کا تعلق ہرگز پاک فوج سے نہیں ہے،وزیرریلوے۔ فوٹو : اے پی پی/فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم نواز شریف نے پرویز مشرف سے متعلق بیانات دینے سے نہیں روکا۔

انہوں نے پرویز مشرف سے متعلق جو کچھ بھی کہا اس کا تعلق ہرگز پاک فوج سے نہیں ہے۔ ایک نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ ایک فرد واحد کا فعل ہے۔ جب کوئی شخص اقتدار پر قبضہ کرے گا، اپنے آئین پر لیے گئے حلف کو توڑے گا وہ زیر بحث آئے گا، لوگ اس پرتنقید بھی کریں گے اور لوگ اس پر بحث بھی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔