بھارت؛ ڈائریکٹر آئی بی کے گھر میں فوجی اہلکار کی خود کشی

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 فروری 2023
اہلکار کی لاش آبائی علاقے روانہ کردی گئی، فوٹو: فائل

اہلکار کی لاش آبائی علاقے روانہ کردی گئی، فوٹو: فائل

نئی دہلی:  ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو کے گھر پر سیکیورٹی پر مامور پیرا ملٹری فورس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی آئی بی کے ڈائریکٹر کے گھر میں 53 سالہ اہلکار نے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت راجپر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا اہلکار ہے اور ڈائریکٹر آئی بی کے گھر سیکیورٹی پر مامور تھا۔

ترجمان سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہوسکا۔ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔

بھارت میں کم ہمتی اور پست ذہنی کے باعث فوجی اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ صرف مقبوضہ کشمیر میں 2007 سے ایسے واقعات میں 700 کے قریب افسران اور اہلکاروں نے خودکشی کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔