- مینار پاکستان پر جلسہ سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع
- لاہور؛ لاپتا نوجوان لڑکی کی لاش نہر سے مل گئی، 3 ملزمان گرفتار
- سعودی عرب اور شام کا 11 برس بعد سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق
- عمران خان سے بڑا دہشت گرد اورفراڈیا نہیں دیکھا، نوازشریف
- ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- نادرا کی نئی ایپ، شہری اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی کارڈ بنواسکیں گے
- گلوکار طلحہ یونس کو 15 لاکھ مالیت کا گمشدہ بیگ واپس مل گیا
- یوم پاکستان پر ایوان صدر میں سول اعزازات دینے کی تقریب
- دنیا بھرمیں پاکستانی سفارت خانوں میں یوم پاکستان کی تقاریب کا انعقاد
- عمران خان کے قتل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہوئی، آئی جی پنجاب
- حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، 14 روز کیلئے جیل روانہ
- ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
- پی ٹی آئی کا پنجاب الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
- اینٹی نارکوٹکس کی کارروائیاں؛ جدہ جانے والے مسافر سے 3 کلوآئس برآمد
- راولپنڈی میں سوتیلے باپ کا کمسن بچی پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم گرفتار
- چھوٹے سے گاؤں میں پراسرار ’مینیئن‘ ماڈل کی بہتات ایک معمہ بن گئی
- تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے میٹھی ڈش تیار کرلی گئی
- رمضان میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ مشروب پیئیں
- سینئرصحافی عامر الیاس رانا کو تمغہ امتیاز اور اینکرجاوید چوہدری کو ستارہ امتیاز سے نوازدیا گیا
- فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا؛ چین
کراچی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

دہشتگرد کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں:فوٹو:فائل
کراچی میں رینجرز اور کشمیر ریلی پر حملوں سمیت دیگر دہشتگرد وارداتوں میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتارکرلیا۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث کالعدم سندھو دیش لبریشن آرمی ( ایس آر اے) سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حنیف عرف بلو بادشاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
گرفتار دہشتگرد رینجرز پر حملوں ، کشمیر ریلی پر پر دستی بم حملوں اور چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث تھا ۔ دہشت گرد حنیف کا نام ریڈ بک میں موجود ہے۔دہشت گرد حنیف نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان میں حاصل کی ۔حنیف نے 2019 میں ایس آر اے میں شمولیت اختیار کی۔
گرفتار دہشت گرد نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردی کی پہلی واردات گلستان جوہر کامران چورنگی پر 10جون 2020 کو رینجرز پر دستی بم حملے سے کی۔ 19جون 2020کو گھوٹکی میں رینجرز کی موبائیل پر دستی بم سے حملہ کیا ۔ 4جولائی 2020ء کوپنو عاقل میں رینجرز کی گاڑی پر دستی بم پھینکا ، پانچ اگست دو ہزار بیس کو کراچی میں کشمیر ریلی پر ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا ۔ 5اگست 2020کو کورنگی میں رانا جی اسٹیٹ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا ، 15 دسمبر2020ء کو کلفٹن میں چائنا ریسٹورنٹ کے مالک کی گاڑی پر Magneticبم لگایا،15 دسمبر 2020کو شیخ زیدکیپمس پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔
دہشت گرد نے جمالی پل کے قریب چینی باشندوں پر فائرنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔ 2019 میں قائد آباد پل پر بارود سے بھری موٹر سائیکل کھڑی کی لیکن دھماکہ نہیں ہوسکا۔حنیف کے مطابق دہشت گردی کی وارداتوں کا حکم ایس آر اے کا کمانڈر اصغر شاہ اور سجاد شاہ دیتا تھا ۔ حنیف کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔