کراچی میں فائرنگ، ڈاکٹر، سیاسی کارکن سمیت مزید6 جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  بدھ 9 اپريل 2014
یوسف گوٹھ میں برگرکاٹھیلہ لگانے والا،شرافی گوٹھ میں نوجوان،گولیمار پرپان بیچنے والاقتل،اورنگی میں ایک شخص ماراگیا  فوٹو: فائل

یوسف گوٹھ میں برگرکاٹھیلہ لگانے والا،شرافی گوٹھ میں نوجوان،گولیمار پرپان بیچنے والاقتل،اورنگی میں ایک شخص ماراگیا فوٹو: فائل

کراچی: کراچی میں فائرنگ کے واقعات کے دوران ڈاکٹراورمتحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سمیت مزید 6افرادجاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی ایریابلاک16واٹرپمپ چورنگی کے قریب موٹرسائیکل پر سوارملزمان نے کارنمبرAYZ-283پرفائرنگ کردی جس کے نیتجے میں کار میں سوارہومیوپیتھک ڈاکٹر45سالہ سیدقاسم عباس جاں بحق جبکہ ان کاڈرائیور35سالہ کلیم الدین زخمی ہوگیا،واقعے کے بعدفیڈرل بی ایریاانچولی سوسائٹی اورسے متصل علاقوں میں دکانیں اورکاروباربندہوگیا،مقتول سیدقاسم عباس کچھ عرصہ قبل تک شاہ فیصل کالونی نمبر2میں رہائش پزیرتھے تاہم انھوں نے یوسف پلازہ میں اپناہومیوپیتھک کلینک کھول لیاہے اوریوسف پلازہ میں رہائش اختیارکرلی جبکہ ان کی 2بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں واقعے کے وقت وہ اپناکلینک بند کر کے جا رہے تھے کہ گھات لگائے کھڑے ملزمان نے فائرنگ کردی۔ مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پراہل تشیع افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

نارتھ کراچی سیکٹر5-C/2میں واقع اسٹیٹ ایجنسی پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ 136 کا کارکن 35سالہ فرقان جاں بحق ہوگی۔ پولیس کے مطابق ہیلمنٹ پہنے موٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرن سے قبل فرقان کوآواز دی جس سے انداہ ہوتاہے کہ ملزمان اسے جانتے تھے،مقتول نارتھ کراچی کا ی رہائشی اور دوست کی اسٹیٹ ایجنسی پربیٹھا کرتا تھا،واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔یوسف گوٹھ میں نامعلوم ملزمان ٹھیلے پر فائرنگ کر کے 35 ضیاالدین کوہلاک کر دیا،مقتول کلوہوٹل کے قریب برگر کا ٹھیلہ لگاتا تھاجبکہ وہ یوسف گوٹھ کا رہائشی تھا۔

گولیمارچورنگی پر پان کی دکان پر فائرنگ سے 35 سالہ سرفراز حسین ہلاک ہوگیا،مقتول فردوس کالونی کا رہائشی اور پان کی دکان کا مالک تھا۔اورنگی ٹاؤن گلشن بہارمیں واقع فلاحی ادارے کے دفترکے باہربیٹھے ہوئے3افرادپرنامعلوم موٹر سائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، زخمیوں کو قطر اسپتال پہنچایا جہاں 40 سالہ زاہددم توڑ گیاجبکہ زخمی ہونے والے بادل سمیت 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔شرافی گوٹھ مانسہرہ کالونی میں گھر کے باہربیٹھے ہوئے 25 سالہ مسلم کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد مقتول کے بھائی نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور بعدازاں مقابلے کے بعدواردات میں ملوث 2 ملزمان کامران اورمحمد فیض عرف فیضی کوگرفتار کرکے اسلحہ اورموٹر سائیکل برآمد کرلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔