اے سی سی اجلاس؛ پاکستان میں ایشیاکپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 4 فروری 2023
 (فوٹو: آئی سی سی)

(فوٹو: آئی سی سی)

منامہ: پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیاء کپ کی میزبانی سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا۔ اس بارے میں مزید پیش رفت اگلے ماہ اجلاس میں ہوگی۔

بحرین میں ہوئے اجلاس میں پی سی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے میزبانی کا ڈٹ کر کیس لڑاجبکہ بھارتی  کرکٹ بورڈ  نے ایک بار پھر اپنی ٹیم پاکستان  نہ بھیجنے کا موقف پیش کیا۔

بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے مطابق حکومتی اجازت کے بغیر  بھارتی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔ پی سی بی اور بی سی سی آئی کے اپنے اپنے موقف سے نہ ہٹنے کے بعد اب مارچ میں اے سی سی کے اجلاس اہمیت اختیار کرگیا ہے جس میں ایشیاء کپ کے حوالے سے فیصلے ہوگا۔

مزید پڑھیں: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار

اگر پاکستان میں یہ ایونٹ ممکن نہ ہو پایا تو سری لنکا اور یو اے ای ممکنہ متبادل آپشن ہوسکتے ہیں، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اجلاس کے بعد بحرین سے دوبئی پہنچ گئے ہیں جہاں ایک روز قیام کےبعد وطن واپس لوٹیں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ کے مستقبل کیلئے پی سی بی کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی

ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں جاپان اور انڈونیشیا کو پاتھ وے پروگرام میں شامل کرنے کے ساتھ سالانہ کیلنڈر آف ایونٹس اور بجٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔