- گاڑیوں کے پرزہ جات سمیت درآمدی اشیا پرعائد پابندی ختم
- پی ٹی آئی کا جلسہ، مینار پاکستان جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند
- بھارتی فوج کی بدحواسی، اپنی ہی سرزمین میں میزائل فائر کردیا
- زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی
- کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
- رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- صدر عارف علوی اپنی اوقات اورآئینی دائرے میں رہیں، وزیرداخلہ
- شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی
- امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات
- ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- ایل سیز کا معاملہ؛ انڈس موٹرز کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان
- گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی
- اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد
- باغیوں کا سابق سرغنہ کانگو کا وزیر دفاع منتخب
- الیکشن سے نہ ہم بھاگ رہے ہیں اور نہ پی ڈی ایم بھاگی ہے، گیلانی
- اعلانات کو حقیقت بنانے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں، مریم نواز
لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

فائل فوٹو
لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی کی ہدایت پر پولیس لائنز سے انسپکٹر آصف عطاء ایس ایچ او اسلام پورہ، سب انسپکٹر شبیہ رضا ٹاؤن شپ سے ایس ایچ اولوئر مال، سب انسپکٹر وقاص افسر چوکی ایف سی کالج سے ایس ایچ او نیو انارکلی تعینات کردیا گیا۔
اسی طرح سب انسپکٹر عرفان محمود اشرف ایس ایچ اوداتا دربار تعینات، انسپکٹر محمد جاوید ڈولفن ہیڈ کوارٹر سے ایس ایچ اوبھاٹی گیٹ، سب انسپکٹر عامر انجم ایس ایچ اوٹبی سٹی، انسپکٹر حمزہ نواز ہڈیارہ سے ایس ایچ اومستی گیٹ، سب انسپکٹر شہریار علی ایس ایچ اویکی گیٹ، سب انسپکٹرمحمد بلال پولیس لائنز سے ایس ایچ اورنگ محل، انسپکٹراختر حسین وحدت کالونی سے ایس ایچ اولوہاری گیٹ، انسپکٹرحافظ عبیداللہ قلعہ گجر سنگھ سے ایس ایچ اونولکھا، انسپکٹر محمد ندیم اختر کو رائیونڈ سٹی سے ایس ایچ اوموچی گیٹ تعینات کردیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر انسپکٹر سردار محمد افضل کو باغبانپورہ سے ایس ایچ او شاہدرہ، سب انسپکٹر خرم شہزاد مناواں سے ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن، سب انسپکٹرفاروق اعظم کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او شفیق آباد، سب انسپکٹر عثمان یونس ایس ایچ او راوی روڈ، سب انسپکٹر خالد پرویز کو قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے ایس ایچ او بادامی باغ تعینات کردیا گیا ہے۔
جبکہ سب انسپکٹر محمد شہزاد کو گوالمنڈی، سب انسپکٹر محمد یونس کو لاری اڈہ، انسپکٹرقمر عباس کو شادباغ، انسپکٹر ریحان انور مسلم ٹاؤن سے ایس ایچ او ریس کورس، انسپکٹرظہیر الدین کو ایس ایچ اوسول لائنز تعینات، انسپکٹرعارف ایوب پولیس لائنز سے ایس ایچ اوقلعہ گجر سنگھ، انسپکٹرمحمد عاصم کو ایس ایچ اوگڑھی شاہو تعینات کردیا گیا۔
علاوہ ازیں عظیم انور لٹن روڈ، انسپیکٹر محمد جمیل امزنگ، آصف ادریس شالیمار، سب انسپکٹرخضر حیات کو ہربنس پورہ سے ایس ایچ اوگجرپورہ، سب انسپکٹر عاصم حمید کو کاہنہ سے ایس ایچ اومغلپورہ، لیڈی سب انسپکٹر جیبہ منصور سرور روڈ سے ایس ایچ او ویمن ریس کورس، سب انسپکٹر حسن رضا ہاشمی کو نصیر آباد سے ایس ایچ اوڈیفنس بی تعینات کردیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔