- مشہور موسیقار ’بے ٹہووِن‘ کی موت کے 200 سال بعد ڈی این اے تجزیہ
- اب مائیکروسوفٹ براؤزر میں الفاظ سے اے آئی تصاویر تخلیق کرنا ممکن
- رمضان المبارک؛ سحری کی ایسی غذائیں جن سے دن بھر بھوک نہیں لگے گی
- عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- چین نے پاکستان کی دو ارب ڈالر کی قرض ادائیگی مؤخر کردی
- مسجد نبوی میں افطار کے پکوان کیلیے 11 غذائی کمپنیوں کی منظوری
- زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
- سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس پر ابتدائی کارروائی شروع
- راہداری ریمانڈ منظور؛ کوئٹہ پولیس حسان نیازی کو اسلام آباد سے لے کر روانہ
- پنجاب، پب جی گیم مزید 2 نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا
- پنجاب، کے پی انتخابات کیلیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر
- بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رمضان کی آمد پر خصوصی پیغام
- نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے،عمران خان
- وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور اور قصور کے اچانک دورے
- پہلا ٹی20؛ پاکستان نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا
- پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لیے بلیو ٹک سبسکرپشن قیمتاً متعارف
- کراچی؛ تھانے میں قید 3 نوجوان بازیاب، بچھو بیچنے کے بہانے بلاکر قید کیا گیا
- زمان پارک آپریشن میں برآمد اسلحہ غیرقانونی نکلا
- کیرئیر کے عروج پر مجھے زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر کا انکشاف
- عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پیش
کوئٹہ میں نمائشی کرکٹ میچ کیلیے میدان سج گیا

میچ کے تمام ٹکٹ فروخت،وینیو اور اطراف میں سیکیورٹی کا سخت حصار قائم۔ فوٹو: فائل
لاہور: کوئٹہ میں نمائشی کرکٹ میچ کے لیے میدان سج گیا تاہم بگٹی اسٹیڈیم میں آج گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد، پشاور زلمی بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اتریں گے۔
پی ایس ایل 8 کے چند میچز کوئٹہ میں کرانے پر غور کیا جارہا تھا مگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں سال ایک نمائشی میچ پر ہی اکتفا کیا گیا، بگٹی اسٹیڈیم میں اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد اور پشاور زلمی بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اتریں گے۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شریک کرکٹرز کی میچ کیلیے واپسی ہوچکی، ملک میں موجود کھلاڑی بھی پہنچ گئے، بابر اعظم سمیت چند نے جمعہ کی شب شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کی تقریب میں شرکت کے بعد اڑان بھری، چیف سلیکٹر ہارون رشید، امپائرز علیم ڈار اور آصف یعقوب بھی پہنچ چکے ہیں۔
میچ کے حوالے سے شائقین میں بڑا جوش و خروش پایا جاتا ہے، تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے، صوبائی حکومت کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، وینیو اور اطراف میں سیکیورٹی کا سخت حصار قائم ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ سرفراز احمد(کپتان)، عمراکمل، بسم اللہ خان، سعودشکیل، احسان علی، نسیم شاہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد حسنین، خوشدل شاہ، عبدالواحد بنگلزئی، عمیدآصف، عمیربن یوسف اور ایمل خان پر مشتمل ہے، ہیڈ کوچ معین خان ہیں۔
پشاور زلمی کے اسکواڈ میں بابر اعظم(کپتان)، وہاب ریاض، شاہد آفریدی، حسیب اللہ، دانش عزیز، محمد حارث، اعظم خان، حیدرعلی، عامر جمال، اسامہ میر، سفیان مقیم، سلمان ارشاد، صائم ایوب اور عثمان قادر شامل ہیں، ہیڈ کوچ کامران اکمل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔