کراچی؛ منشیات فروشوں اور موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار

اسٹاف رپورٹر  اتوار 5 فروری 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: بوٹ بیسن پولیس نے منشیات فروشوں اور موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروشوں سے ایک کلو 695 گرام چرس اور 5 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، گرفتار ملزمان کی شناخت اجمل شاہ، حضرت بلال، حکیم شاہ، جناب گل، ثاقب محمود اور شیراز کے نام سے کی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ اور موٹر سائیکل چوری کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے موٹر سائیکل چور ملزمان کو تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل اور مشیات فروشوں کا شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔