- زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی
- کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
- رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- صدر عارف علوی اپنی اوقات اورآئینی دائرے میں رہیں، وزیرداخلہ
- شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی
- امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات
- ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- ایل سیز کا معاملہ؛ انڈس موٹرز کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان
- گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی
- اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد
- باغیوں کا سابق سرغنہ کانگو کا وزیر دفاع منتخب
- الیکشن سے نہ ہم بھاگ رہے ہیں اور نہ پی ڈی ایم بھاگی ہے، گیلانی
- اعلانات کو حقیقت بنانے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں، مریم نواز
- ایم کیو ایم کا کراچی میں 18 اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
- صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط، الیکشن کے ممکنہ التوا اور گرفتاریوں پر اظہار تشویش
- ن لیگ کی عمران خان کے جھوٹے ’بیانیے‘ کے خلاف حکمتِ عملی تیار
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کراچی میں سپرد خاک

فوٹو ایکسپریس نیوز
کراچی: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو کالا پل کے قریب قائم فوجی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا، تدفین فوجی اعزازکے ساتھ کی گئی، نمازجنازہ میں سابق آرمی چیف قمرجاوید باجوہ،ریٹائرڈ و حاضرسروس اعلی فوجی افسران،پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری،ایم کیوایم کے وفد نے شرکت کی۔
سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کی نمازجنازہ ملیرکینٹ کراچی کے پولوگراونڈ میں بعد نمازظہر ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا، سابق آرمی چیف جنرل(ر)قمرجاوید باجوہ، جنرل(ر)اشفاق پرویزکیانی،سابق ڈی آئی ایس آئی شجاع پاشا،ظہیرالاسلام،آرمی،نیوی اورایئرفورس کے حاضرسروس وریٹائرڈافسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سابق صدر پرویز مشرف کے صاحبزادے بلال مشرف بھی موجود تھے۔ جبکہ ایم کیو ایم کنونیئر خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیرامین الحق، مصطفی کمال،فروغ نسیم اورڈاکٹرفاروق ستار، رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری،سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل،سابق گورنر معین الدین حیدر شرکت تھے۔
نمازجنازہ کے بعد مرحوم صدرکے جسد خاکی کوکالا پل کے قریب فوجی قبرستان لایا گیا اور فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کیاگیا۔ پاک فوج کے سابق سپہ سالار(ر) جنرل پرویزمشرف 5 فروری کودبئی میں طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمرمیں خالق حقیقی سے جاملے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔