- پاکستان سے جیت، افغان کھلاڑیوں پر آئی فون، ڈالرز کی برسات
- پشاور یونیورسٹی بندش کیخلاف طلبہ تنظیم کا صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان
- عماد وسیم نے شارجہ کی پچز اور کنڈیشنز کو مشکل ترین قرار دے دیا
- عمران خان پیشی کیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے،متعدد پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- معاشرہ اور عدم برداشت
- آئل سیکٹر اسٹیک ہولڈرز کافارن ایکسچینج نقصانات پر تحفظات کا اظہار
- نئے کھلاڑی بابراعظم جیسا نہیں کھیل سکتے، حوصلہ افزائی کرنا ہوگی، شاداب
- 8ماہ میں موبائل فونز 68 فیصد، ایل این جی درآمدات 17 فیصد کم
- سرکاری حج اخراجات میں 45 سے 50 ہزار تک کمی کا عندیہ
- پی ٹی آئی وکیل کی درخواست منظور کی تو عمران گرفتار ہوجائیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- تنخواہ کم اخراجات زیادہ، ایف بی آر ملازم کا وزیراعظم کو خط، کرپشن کی اجازت مانگ لی
- حکومتی بے عملی سے توانائی کے مسائل میں اضافہ، حل نظر نہیں آرہا
- افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شکست، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا
- ’’آئی لو یو احمد شہزاد‘‘
- کیریبیئن کشتی رنز کے طوفان میں ڈوب گئی
- اسلام آباد اور لاہور سے منشیات قطر، دبئی اور بنکاک اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی بھارت کے ہاتھوں شہادت کو27 سال مکمل
- دورہ پاکستان؛ اسٹارز سے عاری کیوی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
- مسلسل چار بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ عبداللہ شفیق کے ساتھ جڑ گیا
اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا

(فوٹو فائل)
راولپنڈی: اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کیلیے گھر سے بھیجا جانے والا پسندیدہ کھانا واپس کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جیل انتطامیہ نے گھر سے شیخ رشید کے لیے بجھوایا جانے والا کھانا، یخنی، دال گوشت اور سفید چاول وصول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے شیخ رشید تک پہنچانے کی اجازت نہ دی۔
اس حوالے سے ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر شیخ رشید کے بھتیجے و سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد کھانے میں چنے کی دال گوشت ، اور سفید چاول پسند کرتے ہیں، قریبی عزیز یخنی، دال گوشت اور چاول لیکر سینٹرل جیل اڈیالہ گیا لیکن جیل اسٹاف نے اسے وصول کرکے شیخ رشید تک پہنچانے سے انکار کردیا جسکے بعد کھانا واپس لے آئے۔
اس حوالے سے رابطہ کرنے پر جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اتوار کے دن تعطیل ہوتی ہے اس دن اسیران سے ملاقات اور انھیں کسی قسم کا سامان پہنچانے کے لئے وصول نہیں کیا جاتا۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد جو تھانہ کوہسار کے مقدمے میں دو روزہ ریمانڈ کے بعد گذشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیے گئے اور سینٹرل جیل اڈیالہ کی ہائی سیکورٹی بیرک میں رکھ گئے ہیں، اُن کی پہلے دن طبعیت ناساز ہوئی جس پر انتظامیہ نے جیل کے میڈیکل آفیسر کے زریعے انکا طبعی معائنہ کروایا۔
میڈیکل آفیسر نے شیخ رشید احمد کا ٹمپریچر ، بلڈ پریشر ، سمیت پلس وغیرہ کی ریڈنگ لی جس میں شیخ رشید احمد کا ٹمپریچر 99 نکلا اسی طرح دیگر ریڈنگز بھی نارمل آئیں تاہم میڈیکل آفیسر نے ا نہیں حرارت کے لیے پیندا ڈول تجویز کردی۔ ادھر جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی طبیعت بہتر ہے۔
یا د رہے کہ شیخ رشید احمد ضلع کچہری میں عدالت پیشی کے موقع پر بھی توازن برقرار رکھنے کے باعث لڑکھڑا کر گرتے گرتے بچ گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔