محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی

 اتوار 5 فروری 2023
—(فوٹو فائل)

—(فوٹو فائل)

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کے دوران منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی. 

ترجمان کے مطابق اے این ایف نے کلفٹن میں کارروائی کے دوران 2 کلوگرام چرس قبضے میں لی گئی جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ علاوہ ازیں اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کاروائی میں گاڑی سے 187کلو 200 گرام چرس اور 18 کلو افیون برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکام اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر ایس وی 723 سے جدہ جانے والے مسافر کے شولڈر بیگ سے 2 کلو ہیروئن برآمد ہونے کے بعد ملزم کو گرفتارکیا گیا۔

اے این ایف کے مطابق خیبر سے پشاور منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے رنگ روڈ کے قریب کارروائی کے دوران 2 ملزمان سے 7 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔