باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا

اسپورٹس ڈیسک  پير 6 فروری 2023
10 راؤنڈز پر مشتمل اس مقابلے کے ساتویں ہی راؤنڈ میں عثمان وزیر نے حریف باکسر کو ناک آؤٹ کردیا۔ فوٹو: اسکرین گریب

10 راؤنڈز پر مشتمل اس مقابلے کے ساتویں ہی راؤنڈ میں عثمان وزیر نے حریف باکسر کو ناک آؤٹ کردیا۔ فوٹو: اسکرین گریب

کراچی: پاکستان کے نوجوان باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔

ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے دبئی میں ہونے والی ٹائٹل فاٹ میں تھائی لینڈ کے کرونگ کلنگ کو زیر کیا۔ 10 راؤنڈز پر مشتمل اس مقابلے کے ساتویں ہی راؤنڈ میں عثمان وزیر نے حریف باکسر کو ناک آؤٹ کردیا۔

ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے بعد عثمان کا کہنا تھا کہ میں اپنی جیت پشاور سانحے کے شہداء کے نام کرتا ہوں، ہم سب کو مل کر اپنے ملک کو بہتر کرنا ہوگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔