مانچسٹر یونائیٹڈ کے کسمیرو نے حریف پلیئر کی گردن دبوچ لی

اسپورٹس ڈیسک  پير 6 فروری 2023
ول ہیوز سے پرتشدد رویے کا مظاہرہ کرنے پر ریفری نے کسمیرو کو ریڈ کارڈ دکھاکر میدان بدر کیا۔ فوٹو: فائل

ول ہیوز سے پرتشدد رویے کا مظاہرہ کرنے پر ریفری نے کسمیرو کو ریڈ کارڈ دکھاکر میدان بدر کیا۔ فوٹو: فائل

لندن: مانچسٹر یونائیٹڈ کے کسمیرو نے حریف پلیئر ول ہیوز کو گردن سے دبوچ لیا۔

انگلش پریمیئر فٹبال لیگ میں کرسٹل پیلس سے میچ کے 70 ویں منٹ میں پیلس کے جیفری شولپ نے حریف کھلاڑی انٹونی کو دھکا دیا، اس پر ریفری نے دونوں پلیئرز کو یلو کارڈز دکھائے، جس کے بعد دونوں پلیئرز کے درمیان تناؤ کی فضا دیکھی گئی۔

کسمیرو کو بعدازاں ول ہیوز سے پرتشدد رویے کا مظاہرہ کرنے پر ریفری نے ریڈ کارڈ دکھاکر میدان بدر کیا، معاملے کی ویڈیو فوٹیج دیکھنے جانے پر کسمیرو کو ہیوز کی گردن دبوچتے ہوئے پایا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔