- وزیراعظم کی ترکیہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات
- ان لینڈ ریونیو سروس ملازمین کی مراعات پر عملدرآمد کا فیصلہ
- پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 26 فیصد کی کمی
- آن لائن حاضری نہ لگانے والے اساتذہ کی تنخواہ روکنے کا حکم
- جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے شرپسند کے ہوش ربا انکشافات
- نئے بجٹ میں ویلتھ ٹیکس لگانے کی تجویز
- بونس شیئر اورغیر تقسیم شدہ منافع پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویز
- سندھ کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائیگا
- بجٹ؛ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 6 جون کو طلب
- ’’دنیائے کرکٹ نے محمد آصف جیسا بالر کبھی نہیں دیکھا‘‘
- پاک فوج کا ٹرک بےقابو ہوکر دریائے نیلم میں گرگیا، 4جوان شہید
- آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا
- پاکستانی اسٹارز نے ٹی20 بلاسٹ کو چار چاند لگا دیے
- ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف الوداعی ٹیسٹ کھیلیں گے
- واٹس ایپ نے ایموجی کی بورڈ میں تبدیلی کر دی
- شہر میں رہنے والوں کا مضافاتی علاقوں میں جا بسنا نقصان دہ ہوسکتا ہے
- جسم پر 34 ٹیٹو کے ساتھ مشترکہ ریکارڈ بنانے والے دو مارول مداح
- آڈیو لیکس انکوائری کمیشن اور مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار
- بنوں میں جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید، 2 دہشتگرد جہنم واصل
- منگھوپیر میں واٹر بورڈ کے عملے کو پانی کے غیر قانونی کنکشن کیخلاف کارروائی مہنگی پڑ گئی
2 دن میں بقیہ یو سیز کے الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو احتجاج ہوگا، حافظ نعیم

کراچی کے شہری گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں، امیر جماعت اسلامی کراچی (فوٹو فائل)
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 2 دن میں کراچی کی بقیہ یو سیز میں انتخابات کی تاریخ نہ دی گئی تو احتجاج ہوگا۔
ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد کا پراسس روکا ہوا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کراچی کی بقیہ یو سیز میں انتخابات کی تاریخ کس دباؤ کے تحت نہیں دی جا رہی۔ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کا آلہ کار بنا ہوا ہے۔ اگر 2دن میں تاریخ نہیں دی گئی تو ہم احتجاج کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حلقہ بندیوں کو بنیاد بنا کر الیکشن سےراہ فرار نہیں چاہتے تھے، انہی حلقہ بندیوں پر ماضی میں بھی الیکشن ہوئے۔ تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود جماعت اسلامی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے جب کہ الیکشن کے نتائج میں مسلسل تبدیلی کی کوششیں ہوتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر نے ہمیں ووٹ دیا ہے، ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے۔ جماعت اسلامی اس شہر میں تاریخی کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے پاکستان کو نعمتوں سے نوازا ہے۔اگر حکمران طبقہ عیاشیوں میں رہے گا تو ہم نعمتوں سے محروم رہیں گے۔کراچی پاکستان کا دل و دماغ ہے۔اس شہر کونظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔کراچی کو کوئی جتنا بھی نظر انداز کرے ، لیکن کراچی کی اپنی اہمیت ہے۔ کراچی بہترین ٹرانسپورٹ سسٹم چاہتا ہے۔ بہترین سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی ذمے داری ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ہمیں آئی ایم ایف سے ہر وقت بھیک مانگنی پڑتی ہے۔ کراچی کی صنعتیں بہتر کرکے ہم معیشت میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔حکومت کراچی کے عوام کو حق نہیں دیتی۔ مردم شماری میں بھی کراچی والوں کے ساتھ دھاندلی ہوتی ہے۔ کراچی کی آبادی ساڑھے3کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے ساتھ ہمیشہ زیادتی ہوتی ہے۔ کراچی پورے ملک کی معیشت چلاتا ہے۔ ہر شہری کو یہ حق حاصل ہونا چاہے کہ وہ خود کو چیک کرسکے کہ اس کا اندراج ہوا ہے یا نہیں۔مردم شماری کے ایس او پی کو واضح نہیں کیا جارہا ہے۔جو شخص جہاں رہائش پذیر ہے اسے وہی گنا جائے۔اگر صیح معنوں میں مردم شماری ہوگی تو کراچی کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ ہوگا۔
حافظ نعیم نے کہا کہ اس وقت گیس کے بحران سے شہری پریشان ہیں۔ ایس ایس جی سی کی ٹیمیں بروقت کام نہیں کررہیں جو ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔کے الیکٹرک 10 گھنٹوں تک کی لوڈشیڈنگ کررہا ہے۔کراچی میں وزیراعظم کے افتتاح کردہ پلانٹ سے کراچی والوں کو بجلی نہیں ملے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔