کل سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 6 فروری 2023
سی ٹی او لاہور کا شہر کو ایکسیڈنٹ فری سٹی بنانے کا عزم

سی ٹی او لاہور کا شہر کو ایکسیڈنٹ فری سٹی بنانے کا عزم

 لاہور: شہری خبردار ہوجائیں ، ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو وارننگ کا آج آخری دن ہے۔

سی ٹی او لاہور نے شہر کو ایکسیڈنٹ فری سٹی بنانے کا عزم کرلیا۔ کل 07 فروری سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن ہوگا۔

سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز نے کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سوار ماڈل روڈز استعمال نہیں کرسکیں گے، موٹرسائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا، سال 2022 میں ہیڈ انجری کے باعث 222 شہری لقمہ اجل بنے، ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے 80 سے 90 فیصد قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈز، مین بلیوارڈ روڈز سمیت اہم روڈز پر لین لائن کی سختی سے پابندی کروائی جائے گی، ہیلمٹ ہاتھ میں پکڑنے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔