حکومت کا بین الاقوامی پروازوں میں بزنس کلاس ٹکٹس پرایکسائز ڈیوٹی لگانے پرغور

ویب ڈیسک  پير 6 فروری 2023
فیصلے کا اطلاق حکومت کی حتمی ہدایات کے بعد کیا جائیگا:فوٹو:فائل

فیصلے کا اطلاق حکومت کی حتمی ہدایات کے بعد کیا جائیگا:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے تناظر میں حکومت بین الاقوامی بزنس کلاس کے ٹکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے پر غور کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے آنے اور جانے والے بزنس کلاس کے مسافروں پر 17 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی ٹیم کو اس بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  ڈیوٹی کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس ٹکٹس پر لگائی جائے گی۔ بین الاقوامی فضائی ٹکٹس میں 50 ہزار روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جائیں گے۔ فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی حتمی ہدایات کے بعد کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔