- محمد رضوان نے پی ایس ایل 8 میں زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا لیا
- محمد رضوان پی ایس ایل کے بہتر بلے باز اور عباس آفریدی بہترین بولر قرار
- پی ایس ایل 8 میں فتح پر حارث رؤف آبدیدہ ہوگئے
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، پولیس افسر سمیت 7 زخمی
- ٹرمپ نے ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر کارکنان کو احتجاج کی کال دے دی
- اسلام آباد پیشی، عمران خان سمیت متعدد کارکنوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج
- زمان پارک چھاپے اور تشدد کیخلاف عمران خان کا عدالت جانے کا فیصلہ
- کراچی میں اتوار کو ہلکی بارش کی پیش گوئی
- لاہور قلندرز مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کی فاتح بن گئی
- ایم کیو ایم اب احتجاج نہیں مزاحمت کرے گی، خالد مقبول
- ڈونلڈ ٹرمپ بھی ’توشہ خانہ کیس‘ میں پھنس گئے
- زمان پارک کے قریب پولیس موبائل پر پی ٹی آئی کارکنوں کا حملہ
- اسرائیلی فوج کے وحشیانہ مظالم جاری، فلسطینی نوجوان شہید
- زمان پارک آپریشن: پولیس عمران خان کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل، 60 کارکنان گرفتار
- عالمی عدالت سے صدر کے وارنٹ کے باوجود روس کی یوکرین پر بمباری ایک شہری ہلاک، تین زخمی
- حکومت کا پی ٹی آئی کو کالعدم کروانے کیلیے ریفرنس دائر کرنے کا عندیہ
- چین کے صدر کا اگلے ہفتے دورہِ روس متوقع
- سگریٹ سیکٹرمیں بھاری ٹیکس چوری کا انکشاف
- اسلحہ نمائش پر پابندی، سیکیورٹی کمپنیوں کا گارڈز کی فراہمی بند کرنے کا اعلان
- یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کردیا
وزیراعظم کا توانائی کی بچت کیلئے نیکا کو ازسرنو بحال کرنیکا حکم

وزیراعظم کی زیرِ صدارت ملک میں توانائی بچت کیلئے اقدامات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا ( فائل فوٹو)
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی کی بچت سے متعلق اقدامات کیلئے نیشنل انرجی ایفیشینسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (NEECA) کی ازسرِ نو بحالی اور استعداد بڑھانے کا حکم دیدیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت ملک میں توانائی کی بچت کیلئے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خرم دستگیر خان، مشیر وزیراعظم احد چیمہ، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، معاونین خصوصی جہانزیب خان، سید فہد حسین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں شرکاء کو نیکا کی موجودہ استعداد اور میندیٹ پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ NEECA کی استعداد بڑھانے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے، اجلاس کو نیکا کے بجٹ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ قومی نیشنل انرجی ایفیشینسی اینڈ کنزرویشن پالیسی کا مسودہ بہت جلد کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم نے نیکا میں اصلاحات کیلئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں بین الوزارتی اسٹیرنگ کمیٹی قائم کردی۔ وزیراعظم نے کمیٹی کو NEECA کی اصلاحات کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کرکے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی تاکید کی۔
وزیرِ اعظم نے NEECA کی کارکردگی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں وسائل کا بلا دریغ زیاں ہو رہا ہے اور ادارے بند پڑے ہیں، نیکا کو فوری طور پر فعال بنانے کیلئے بین الوزارتی کمیٹی اقدامات کرے۔ نیکا کی افرادی قوت میں اضافہ کرتے ہوئے شفافیت کے پہلو کو اولین رکھا جائے۔
وزیراعظم نے کہا نیکا کے ماہرین تعمیراتی، صنعتی، مواصلات، پاور اور زراعت کے شعبے میں توانائی کی بھرپور بچت کیلئے وزارتوں کو لائحہ عمل دیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔