پی ایس ایل کی تیاریاں؛ پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی

اسپورٹس رپورٹر  پير 6 فروری 2023
پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی کوئٹہ سے کراچی پہنچ گئے (فوٹو: ٹوئٹر)

پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی کوئٹہ سے کراچی پہنچ گئے (فوٹو: ٹوئٹر)

  کراچی: پی ایس ایل 8  کی تیاریوں کے سلسلے میں پشاور زلمی کی ٹیم  بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اپنی پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں 14 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، کوئٹہ میں نمائشی میچ میں شرکت کے بعد پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

کراچی پہنچنے والے کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم، وہاب ریاض، محمد حارث، عثمان قادر، عامر جمال، صائم ایوب، سفیان مستقیم اور حسیب اللہ شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی منگل کو کراچی پہنچ رہے ہیں جبکہ فرنچائز کےغیرملکی کرکٹرزکی کراچی آمد کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔

پی ایس ایل سیزن 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی، ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اسی دن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔