- ن لیگ کی عمران خان کے جھوٹے ’بیانیے‘ کے خلاف حکمتِ عملی تیار
- پاکستانی قاری کا امریکا میں تراویح کے سب سے بڑے اجتماع کی امامت کا اعزاز
- امریکا کے شام میں ایرانی ٹھکانوں پر جوابی فضائی حملے؛11 ہلاکتیں
- مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ
- مشہور موسیقار ’بے ٹہووِن‘ کی موت کے 200 سال بعد ڈی این اے تجزیہ
- اب مائیکروسوفٹ براؤزر میں الفاظ سے اے آئی تصاویر تخلیق کرنا ممکن
- رمضان المبارک؛ سحری کی ایسی غذائیں جن سے دن بھر بھوک نہیں لگے گی
- عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- چین نے پاکستان کی دو ارب ڈالر کی قرض ادائیگی مؤخر کردی
- مسجد نبوی میں افطار کے پکوان کیلیے 11 غذائی کمپنیوں کی منظوری
- زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
- سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس پر ابتدائی کارروائی شروع
- راہداری ریمانڈ منظور؛ کوئٹہ پولیس حسان نیازی کو اسلام آباد سے لے کر روانہ
- پنجاب، پب جی گیم مزید 2 نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا
- پنجاب، کے پی انتخابات کیلیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر
- بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رمضان کی آمد پر خصوصی پیغام
- نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے،عمران خان
- وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور اور قصور کے اچانک دورے
- پہلا ٹی20؛ پاکستان نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا
- پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لیے بلیو ٹک سبسکرپشن قیمتاً متعارف
چاندوں کی دوڑ میں سیارہ مشتری پھر بازی لے گیا، کل تعداد 92 ہوگئی

سیارہ مشتری کے چاندوں کی تعداد 92 ہوچکی ہے اور اب وہ سب سے زائد چاند والا سیارہ بن چکا ہے۔ فوٹو: فائل
واشنگٹن: نظامِ شمسی میں دو سیاروں کے درمیان زیادہ سے زیادہ چاندوں کا مقابلہ جاری ہے۔ سیارہ مشتری اور زحل کے درمیان اکثر نئے چاند دریافت ہوتے رہتے ہیں۔ اب نئے چاندوں کی دریافت سے مشتری نظامِ شمسی کا سب سے زائد چاندوں والا سیارہ بن چکا ہے۔
2019 میں زحل اس دوڑ میں سب سے آگے تھے اب نظامِ شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری کے ان دیکھے گوشے سے ایک دو نہیں بلکہ 12 نئے چاند ملے ہیں جن کے بعد مشتری 92 چاندوں کے ساتھ سرِفہرست ہے جبکہ زحل کے چاند 83 ہیں۔
اب تک ان چاندوں کے نام نہیں رکھے گئے ہیں لیکن بین الاقوامی فلکیاتی انجمن سے وابستہ چھوٹے سیاروں (مائنرپلانیٹ) مرکز نے اس کا باضابطہ اعلان کردیا ہے جو نظامِ شمسی میں چھوٹے سیاروں کا ریکارڈ رکھتا ہے۔
ان میں سے اکثر چاند اسکاٹ شیپرڈ نے دریافت کئے ہیں جو کارنیگی مرکز برائے سائنس سےوابستہ ہیں۔ وہ نظامِ شمسی کا نواں سیارہ ڈھونڈ رہے تھے کہ مشتری کے بہت سے سیارے ڈھونڈ نکالے۔
یہ چاند بہت چھوٹے اور قدرے مدھم ہیں جنہیں دیکھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ لیکن اب ہمارے پاس بہترین دوربینیں آگئی ہیں جو غیرمعمولی طور پر زوم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب ہم بہت چھوٹے سیاروں کو بھی دیکھنے لگے ہیں۔ مشتری کے 12 میں 9 چاند بہت دور اور طویل مدار پر مشتری کے گردچکر کاٹ رہے ہیں اور ریٹروگریڈ یعنی الٹی سمت میں چل رہے ہیں۔ یہ چاند سال 2021 اور 2022 میں دریافت ہوئے تھے جن کی اب باقاعدہ تصدیق ہوچکی ہے۔
توقع ہے کہ اس طرح سیارہ مشتری کو سمجھنے میں مزید مدد ملے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔