- پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اضافی ریونیو پر اتفاق
- والدین اور بھائیوں نے بہن کو قتل کرکے لاش تیزاب میں ڈال دی
- کبھی نہیں کہا الیکشن نہیں کروائیں گے، وزیر اطلاعات
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
- ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا
- راولپنڈی میں گیارہ سالہ بچی سے زیادتی
- امریکا؛ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق
- اگر کوئی لڑکی محبت کا اظہار کرے تو میں کیا کرسکتا ہوں، نسیم شاہ
- پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ذخیرہ اندوز باز آجائیں، وزیر پیٹرولیم
- سعودی ولی عہد کا ترکیہ اور شام کو امداد پہنچانے کیلیے فضائی پُل بنانے کا حکم
- پی ٹی آئی کا 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ
- انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آگئی
- انڈے کھانے سے دل کو فائدہ ہوسکتا ہے
- گلیشیئر پگھلنے سے پاکستان اور بھارت میں 50 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں
- کابینہ میں توسیع؛ وزیراعظم نے مزید 7 معاونین خصوصی مقرر کردیے
- ہالینڈ میں زیرِ آب سائیکلوں کی سب سے بڑی پارکنگ کی تعمیر کا منصوبہ
- فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پی ایس ایل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا
- اسلام آباد؛ شادی شدہ خاتون کی نازبیا تصاویر بنوانے والا پولیس اہلکار گرفتار
- الیکشن کمیشن ہنگامہ آرائی: تحریک انصاف کے عامر ڈوگر اور لیگی سینیٹر گرفتار
بھارتی عدالت نے سنجے دت کو فلم فراڈ کیس سے بری کر دیا

انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، عدالت فوٹو؛ فائل
ممبئی: بھارتی عدالت نے بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو فلم فراڈ کیس سے بری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سےانڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی میٹروپولیٹن عدالت نے فلم پروڈیوسر شکیل نورانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سنجے دت کو فلم فراڈ کیس سے بری کر دیا ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور نہ ہی سنجے دت اس تنظیم کے ممبر ہیں جو تنظیم کے فیصلے پر عمل کرنے کے پابند ہوں۔
شکیل نورانی کا الزام تھا کہ سنجے دت نے 2002 میں ان کی فلم’’جان کی بازی‘’ کی شوٹنگ کے لئے 50 لاکھ میں معاہدہ کیا لیکن رقم لینے کے باوجود فلم کی شوٹنگ مکمل نہیں کی۔ انہوں نے سنجے دت پر الزام عائد کیا کہ ان کے کہنے پر جرائم پیشہ عناصر نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی جب کہ سنجے کی وجہ سے انہیں 2 کروڑ روپے کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے فلم پروڈیوسر شکیل نورانی کی درخواست پر سنجے دت کو فلم فراڈ کیس میں 2 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ شکیل نورانی نے ایسوسی ایشن کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔