- امریکا کے شام میں ایرانی ٹھکانوں پر جوابی فضائی حملے؛11 ہلاکتیں
- مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ
- مشہور موسیقار ’بے ٹہووِن‘ کی موت کے 200 سال بعد ڈی این اے تجزیہ
- اب مائیکروسوفٹ براؤزر میں الفاظ سے اے آئی تصاویر تخلیق کرنا ممکن
- رمضان المبارک؛ سحری کی ایسی غذائیں جن سے دن بھر بھوک نہیں لگے گی
- عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- چین نے پاکستان کی دو ارب ڈالر کی قرض ادائیگی مؤخر کردی
- مسجد نبوی میں افطار کے پکوان کیلیے 11 غذائی کمپنیوں کی منظوری
- زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
- سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس پر ابتدائی کارروائی شروع
- راہداری ریمانڈ منظور؛ کوئٹہ پولیس حسان نیازی کو اسلام آباد سے لے کر روانہ
- پنجاب، پب جی گیم مزید 2 نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا
- پنجاب، کے پی انتخابات کیلیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر
- بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رمضان کی آمد پر خصوصی پیغام
- نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے،عمران خان
- وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور اور قصور کے اچانک دورے
- پہلا ٹی20؛ پاکستان نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا
- پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لیے بلیو ٹک سبسکرپشن قیمتاً متعارف
- کراچی؛ تھانے میں قید 3 نوجوان بازیاب، بچھو بیچنے کے بہانے بلاکر قید کیا گیا
- زمان پارک آپریشن میں برآمد اسلحہ غیرقانونی نکلا
مصروف وُڈ پیکر پرندے نے گھرکی دیوار میں 300 سوکلوگرام پھل ذخیرہ کردیئے

کیلیفورنیا میں وڈپیکر نے ایک گھر کی دیوار میں 300 کلوگرام شاہِ بلوط کے پھل جمع کردیئے۔ فوٹو: فائل
کیلیفورنیا: کیلیفورنیا میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مکان کی صفائی کرنے والی ایک کمپنی نے مکان کی دیواروں میں سوراخ کرکے چھپائے گئے شاہِ بلوط کے ایک دو نہیں بلکہ 300 کلوگرام وزنی پھل جمع کئے اور انہیں بڑی مشکل سے نکالا گیا ہے۔
مصروف لیکن لالچی وڈپیکر نے قرب و جوار سے شاہِ بلوط کے پھل (اکورن) لالاکر جمع کئے اور ایک مکان کی لکڑی کی دیواروں میں سوراخ کرکے ان میں بھرتا چلا گیا۔ اس طرح تمام پھلوں کا وزن 700 پاؤنڈ تک جا پہنچا۔ لیکن اندازہ ہے کہ اس عرصے میں 20 سال لگے ہیں اور اس میں ایک سے زائد وُڈپیکر نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔
گزشتہ ہفتے کیلیفورنیا کے ایک خاندان نے پیسٹ کنٹرول کمپنی کے نمائیندوں کو بلاکر کہا کہ پرندوں نے گھر کی دیواروں میں جابجا سوراخ کرکے اس میں خشک پھل بھردیئے ہیں۔ یہاں تک کہ تمام سوراخ بھرگئے اور پھل پھسل کر گھر کے اندر اور باہر گرنے لگے۔
ماہرین نے دیکھا کہ وڈپیکر نے اپنی تیز چونچ سے دیوار کو جابجا چھید دیا تھا۔ اس کے باوجود سوراخوں کو پھل سے بھرنے کا سلسلہ جاری تھا۔ جب اندر سے صفائی کی گئی تو شاہِ بلوط کے پھل کے ڈھیر لگ گئے اور وزن 313 کلوگرام تک جاپہنچا۔ اس طرح پھلوں کے ڈھیر کو آٹھ بوریوں میں بھرکر باہر نکالا گیا۔
گھر کے مالکان نے بتایا کہ وڈپیکر تھکتا نہیں اور بار بار پھل لاکر جمع کرتا رہتا ہے۔ گلہریوں کی طرح وڈپیکر بھی سردیوں کے لیے اپنی خوراک جمع رکھتے ہیں اور بعد میں اسے کھاتے رہتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔