- جسٹس بابر ستار پر الزامات ہیں تو کلیئر کریں، فیصل واوڈا
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ
گجرات: پولیس نے گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری پرویز الہیٰ کی رہائشگاہ کنجاہ ہاؤس کے باہر جمع ہے۔ نفری میں پولیس، ایلیٹ فورس کے 10 سے زائد تھانوں کے اہلکار شامل ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ پر گیٹ کیپر اور ملازم موجود ہیں جبکہ چوہدری پرویز الہیٰ کی فیملی کا کوئی فرد گھر میں موجود نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ لاہور اور مونس الہیٰ بیرون ملک مقیم ہیں۔ خیال رہے کہ 5 روز قبل بھی پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ کی رہائشگاہ کا محاصرہ کیا گیا تھا۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ آئی جی سندھ و انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے، وزیراعلیٰ سندھ لاقانیت کا نوٹس لیں، یقین ہے وزیراعلیٰ صوبوں میں بے چینی پھیلانے والے اقدامات کا راستہ روکیں گے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سندھ سے پنجاب کے رہنماؤں کو لاپتا کرکے کیا ییغام دیا جارہا ہے۔
مونس الہیٰ کی ٹوئٹ
مونس الہیٰ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرویز الہیٰ کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری کی آمد کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے وارنٹ کے بغیر گھر پر چھاپہ مار رہی ہے۔
مونس الہیٰ نے مزید کہا کہ ہماری رہائشگاہوں پر چھاپے مارنے سے وہ سمجھتے ہیں کہ ہم عمران خان کے ساتھ چھوڑ دیں گے، دوبارہ سوچو!
Police , Fia, and others again at Kunjah House . They keep raiding without warrant. By raiding our house you think you will make us leave @ImranKhanPTI . Think again!! pic.twitter.com/eumfhL0BaA
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) February 6, 2023
سیکریٹری پنجاب اسمبلی کی رہائشگاہ پر بھی چھاپہ
علاوہ پولیس نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی سرکاری رہائشگاہ پر بھی چھاپہ مارا اور پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے ملازمین پر تشدد، خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کیا۔
پولیس نے محمد خان بھٹی کے ملازم نیبل کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ پولیس گھر سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کی ڈیوائس بھی لے گئی۔ اس ضمن میں چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ خدشہ ہے کہ محمد خان بھٹی کو لاپتا نہ کردیا جائے، ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں ابھی تک لاپتا ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔