- لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی کو قتل کی دھمکیاں
- کراچی کی آبادی چار کروڑ سے زیادہ ہے، فاروق ستار کا دعویٰ
- ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری
- میاں فاروق نذیر آئی جی جیل خانہ جات تعینات
- گوجرانوالہ؛ ماں اور بیٹی سے 6 دنوں میں دو مرتبہ ’اجتماعی زیادتی‘
- روس سے 5 ہزار میٹرک ٹن گندم لانے والا بحری جہاز گوادر پورٹ پر لنگر انداز
- محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی بڑھنے کی پیشگوئی کردی
- شادی سے کرکٹ پرفارمنس کا کوئی تعلق نہیں ہے، شاداب خان
- پنجاب میں جعلی ڈی جی اینٹی کرپشن بن کر ملزمان کو لوٹنے والا نوسرباز سرگرم
- ضمنی الیکشن، پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات مل گئے
- اپنی گندگی ہمارے سر نہ ڈالو، مریم نواز کا عمران خان کو جواب
- سائبیریا سے پاکستان آنے والے پرندوں کی تعداد آدھی ہوگئی، رپورٹ
- بجلی مزید مہنگی؛ حکومت نے 2 روپے 23 پیسے سرچارج کی منظوری دے دی
- مردم شماری کرنے والے شمارکنندہ کوموبائل فون چھینے کی جھوٹی اطلاع دینا مہنگا پڑ گیا
- پاکستان کی معاشی صورت حال کا ذمہ دار ایک ترقی یافتہ ملک ہے، چین
- ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 55 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
- پی آئی اے کے بیرون ملک بند اسٹیشنز کے فنڈز پاکستان منتقل نہ ہونے کا انکشاف
- کراچی کے چڑیا گھرمیں رکھے بنگال نسل کا چیتے کی پُراسرار موت
- لیبیا کشتی حادثے میں ملوث منظم گینگ کے تین ملزمان گرفتار
- انسانی جسم میں خلیات چھاپنے والا بائیو پرنٹر
انسانی چہرے کے حصوں پر مشتمل جاپانی بٹوے اور پرس

جاپانی فنکار ماساتاکا شیشیدو اانسانی جلد اور اعضا کی شکل کی یوایس بی، مہریں، پرس اور بٹوےبناتے ہیں۔ فوٹو: بشکریہ رائٹرز
ٹوکیو: جاپانی ماہرنے انسانی چہرے اور دیگر اعضا پر کئی اہم اشیا بنائی ہیں جو ایک جانب تو دیکھنے میں بہت عجیب لگتی ہیں تو دوسری جانب عوام اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
ماساتاکا شیشیدو ایک عرصے سے انسانی خدوخال جیسے بٹوے، پرس، لاکٹ، پینڈنٹ اور مہریں وغیرہ بنائی ہیں۔ یہ دیکھنے میں عجیب اور انتہائی حقیقی دکھائی دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ پینڈنٹ پلکیں جھپکاتا ہے، انسانی انگلی کے سرے پر مہر لگائی ہے اور منہ نما بٹوہ بنایا ہے جس کے اندر انسانی دانت بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
اب ماساتاکا اپنے گلے میں مالا کی طرح ایک ہار پہنے رکھتے ہیں جس میں انسانی کھال کی رنگت کا ایک ایک گول پینڈنٹ پہنا ہوا ہے جس کے درمیان میں آنکھ کھلتی اور بند ہوتی ہے۔ 36 سالہ فنکار اسے ڈسکو گیند کہتے ہیں جو ایک زنجیر سے بندھی ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کی مصنوعات آرڈر پر تیار کی جاتی ہیں اور غیرمعمولی طور پر بہت مہنگی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک پرس یا مہر کو بنانے میں دو سے تین ماہ لگ جاتے ہیں۔ اگر آپ انگلی والی یوایس بی یا مہر بنانا چاہتے ہیں تو اس کی قیمت 4500 ڈالر ہوسکتی ہے جبکہ ڈسکو بال کی قیمت 1100 ڈالر تک وصول کی جاتی ہے۔
ان کے گاہکوں میں مشہور فنکار اور شخصیات بھی شامل ہیں کیونکہ ان کی مصنوعات حقیقت سے بہت قریب دکھائی دیتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔