- سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں کمی
- بلدیاتی الیکشن شیڈول کو مسترد کرتے ہیں، ہائیکورٹ میں چیلنج کرینگے، بلاول بھٹو
- پی ڈی ایم فوج اور پی ٹی آئی کو لڑانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران خان
- طالبان حکام سرکاری ملازمتوں سے اپنے بیٹوں کو برطرف کریں؛ امیرِ ہبتہ اللہ
- امتحانات آؤٹ سورس کرنے کو مسترد کرتے ہیں، اساتذہ تنظیموں کی پریس کانفرنس
- دنیا کی خوش باش قوم کی فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
- رمضان المبارک میں وفاقی دفاتر کے لیے نئے اوقات کار جاری
- بھارت؛ ریلوے اسٹیشن کی ٹی وی اسکرینز پر فحش فلم چل گئی
- زکوٰۃ، فطرہ اور فدیہ کا نصاب جاری
- حکومت کا غریب عوام کیلیے پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا فیصلہ
- اسپیکر کے پی اسمبلی نے گورنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو کل طلب کرلیا
- افغان جنگ میں نہتے شہری کو قتل کرنے والا آسٹریلوی فوجی 3 سال بعد گرفتار
- صوابی؛ نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- پی ایس ایل میں خراب کارکردگی، پشاورزلمی کے کرکٹر کا فیس 30 فیصد کم لینےکا اعلان
- زمان پارک ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی کے 102 کارکنان کو جیل بھیجنے کا حکم
- آرمی چیف کے خلاف مہم اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے، وزیراعظم
- کراچی میں 22 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- عمران خان نے مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی
- پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں اور 200 کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
50 منٹ کچن کی صفائی سائیکل چلانے سے زیادہ کیلوریز جلاتی ہے

کیمبرج شائر: عموماً لوگوں کو گھر کی صاف صفائی کرنے میں انتہائی اکتاہٹ ہوتی ہے لیکن ایک تحقیق میں معلو ہوا کہ 50 منٹ کچن کی صفائی کرنے سے سائیکل چلانے سے زیادہ کیلوریز (حرارے) جلائی جا سکتی ہیں۔
تحقیق کے مطابق کچن کی صفائی اوسطاً 276 کیلوریز جبکہ باتھ روم کی صفائی 173 اور بیڈروم کی صفائی 154 کیلوریز جلاتی ہے۔
تحقیق میں 10 پیشہ ور صفائی کرنے والوں کو فِٹ بِٹس (ایک برقی آلہ جس کو قدم گننے اور دل کی دھڑکن کی پیمائش کے لیے کلائی پر پہنایا جاتا ہے) پہنا کر پانچ، پانچ گھروں کی صفائی کا کام دیا گیا۔
جمع کیے جانے والے ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ اوسطاً 50 منٹ کی کچن کی صفائی سے ایک گھنٹہ سائیکل چلانے کی نسبت زیادہ کیلوریز جلائی جاسکتی ہیں۔
تاہم، یہ عمل وزن کم کرنے میں مدد نہیں دے سکتا کیوں کہ اس میں دیگر ورزش کے مقابلے میں کم پٹھے حرکت کرتے ہیں۔
برطانوی کاؤنٹی کیمبرج شائر سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرینر جو مِٹن کے مطابق جھک کر صفائی کرنے کے بجائے ہمیں کوشش کرنی چاہیئے کہ ہم اکڑوں بیٹھ کر صفائی کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔