- جناح ہاؤس پر حملے کے وقت یاسمین راشد کی موجودگی ثابت ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ
- فالج جیسے حادثے کے بعد روزمرہ معمولات میں چند ضروری تبدیلیاں
- پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ائیرلائنز کے کروڑوں ڈالر پھنس گئے
- سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
- کراچی کے نوجوان انجینئرنے ’جانوروں‘ کا ڈیجیٹل پاسپورٹ متعارف کرادیا
- امریکا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوگئے
- کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز
- 25 لاکھ مالیت کے جعلی 5 ہزار والے نوٹ برآمد
- کینیڈا میں مچھلی کے شکار کے دوران خاندان ڈوب گیا؛ 4 بچوں سمیت 5 ہلاک
- اینڈرائیڈ 14 میں اہم فیچر شامل کیے جانے کا امکان
- نگلنے میں دشواری کے مرض کی دو اہم وجوہ ہوسکتی ہیں، پاکستانی ماہرین
- برطانوی انجینیئر نے دوڑنے والا کوڑے دان بنالیا، ویڈیو وائرل
- جنگلی جانوروں اورپرندوں کے انکلوژرنیلام کرنے کا فیصلہ
- گاڑی پر انجن کی طاقت کے بجائے قیمت کی شرح سے ٹیکس لگانے کی مخالفت
- سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں، ہزار کیس بنالیں فرق نہیں پڑے گا، پرویزالہٰی
- چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 60 مکانات تباہ؛ 14 افراد ہلاک
- یاسمین راشد کی بریت کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے، آئی جی پنجاب
- لیاری ایکسپریس وے پر گندگی کے ڈھیر لگ گئے
- آسٹریلیا خالصتان ریفرنڈم؛31 ہزارسکھوں کا بھارت سےعلیحدگی کے حق میں ووٹ
- پاکستان اور افغانستان خوراک کی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں، رپورٹ
’پاکستان نہیں آنا تو جہنم میں جاؤ‘ ، جاوید میانداد بھارتیوں پر بھڑک اٹھے

بھارت کھیلنے سے ڈرتا ہے، اگر ہار گئے تومودی کوچھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،سابق قائد (فوٹو: فائل)
کراچی: ’پاکستان نہیں آنا تو جہنم میں جاؤ‘ سابق کپتان جاوید میانداد بھارتی بورڈ پر بھڑک اٹھے۔
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کے باوجود بھارت یہاں پر ٹیم بھیجنے کو تیار نہیں ہے، سیکیورٹی کا بہانہ بناکر اس نے ایشیا کپ کیلیے دوریسے صاف انکار کرنے کے ساتھ شوپیس ایونٹ کو بھی کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی بورڈ کی جانب سے مسلسل انکار پر سابق اسٹار بیٹر جاوید میانداد بھی تنگ آگئے، کوئٹہ میں گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں میچ کے موقع پر انھوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہت زیادہ کرکٹ کھیل چکی، اسے آگے بڑھنے کیلیے بھارتی سہارے کی ضرورت نہیں ہے، اگر بھارت کرکٹ کھیلنے کیلیے پاکستان نہیں آنا چاہتا تو جہنم میں جائے، پاکستان کو اس کی ضرورت ہی نہیں ہے۔
انھوں نے بھارتی حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آخر بھارت کو پاکستان کے ساتھ کھیلنے میں اتنا ڈر کیوں لگتا ہے، وہ جانتے ہیں کہ اگر پاکستان سے ہار گئے تو عوام ان کو نہیں چھوڑے گی، نریندرا مودی بھی چھپ جائیں گے کیونکہ ان کی عوام انھیں نہیں بخشے گی۔
دریں اثنا جاوید میانداد نے شاہد خان آفریدی کے ساتھ کوئٹہ اسٹیڈیم کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’’ون اینڈ اونلی شاہد آفریدی‘‘۔ یاد رہے کہ میانداد کی کوچنگ میں آفریدی نے کافی کرکٹ کھیلی،سابق اسٹار کے مشوروں سے انھیں اپنی بیٹنگ بہتر بنانے میں بھی مدد ملی تھی، شاہد آفریدی نے نمائشی میچ میں بھی اپنے کھیل سے شائقین کو لطف اندوز کرتے ہوئے 25 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔