احتساب عدالت؛ وزیراعظم کے داماد کی عبوری ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک  منگل 7 فروری 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 لاہور: وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف کو احتساب عدالت سے عبوری ضمانت میں توسیع مل گئی۔

منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر وزیر اعظم کے داماد ہارون یوسف احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے داماد کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت منظور

دوران سماعت نیب نیب کے تفتیشی افسر نے گرفتاری سے متعلق بیان میں کہا کہ ہارون یوسف کی گرفتاری درکار نہیں ہے۔ نیب کے پرانے قوانین کے تحت ہارون یوسف کا کردار بے نامی دار کا تھا ۔ نئے قوانین کے تحت ہارون یوسف کی گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ہارون یوسف کے ورانٹ گرفتاری موجود ہیں تاہم نئے قوانین کے تحت ملزم کا کردار واضح ہونا ہے۔ 17فروری کو اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ جمع کروائیں گے۔

احتساب عدالت نے ہارون یوسف اور طاہر نقوی کی عبوری ضمانت میں17 فروری تک توسیع کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔