- 21.28 ارب روپے کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
- گاڑیوں کی رجسٹریشن کیساتھ ریڈیو فیس وصولی کی تجویز
- گاڑیوں کے پرزہ جات سمیت درآمدی اشیا پرعائد پابندی ختم
- پی ٹی آئی کا جلسہ، لاہور کے مختلف راستے کنٹینر لگا کر بند
- بھارتی فوج کی بدحواسی، اپنی ہی سرزمین پر میزائل فائر کردیا
- زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان
- پہلا ٹی20: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
- ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی
- کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
- رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- صدر عارف علوی اپنی اوقات اورآئینی دائرے میں رہیں، وزیرداخلہ
- شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی
- امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات
- ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- ایل سیز کا معاملہ؛ انڈس موٹرز کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان
- گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی
- اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد
- باغیوں کا سابق سرغنہ کانگو کا وزیر دفاع منتخب
’’بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی لیکن پاکستان ورلڈکپ کھیلنے ہندوستان آئے گا‘‘

بھارتی اسپنر ایشون نے بڑا دعویٰ کردیا (فوٹو: کرک انفو)
بھارتی اسپنر روی چندران ایشون نے پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ 2023 کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی البتہ پاکستان ورلڈکپ کیلئے ہندوستان آئے گا۔
بھارتی کرکٹر ایشون نے کہا کہ ایشیاکپ پاکستان میں ہونا تھا لیکن اگر پاکستان ہوسٹ کرتا ہے تو ہم اس میں حصہ نہیں لیں گے تاہم اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم حصہ لیں تو مقام تبدیل کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار دیکھا ہے کہ پاکستان منع کردیتا کہ نہیں آؤ گے تو ہم بھی نہیں آئیں لیکن ورلڈکپ کھیلنے پاکستانی ٹیم انڈیا آئے گی، مجھے نہیں لگتا یہ ممکن ہے کہ پاکستان نہ آئے۔
مزید پڑھیں: ’پاکستان نہیں آنا تو جہنم میں جاؤ‘ ، جاوید میانداد بھارتیوں پر بھڑک اٹھے
ایشیا کپ بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل ستمبر میں پاکستان میں ہونا ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے صاف انکار کرچکا ہے جبکہ پاکستان نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت ایشیاکپ کیلئے پاکستان نہ آیا تو ورلڈکپ کیلئے پاکستان ہندوستان کا رخ نہیں کرے گا۔
مزید پڑھیں: لکھ لیں! پاکستان ورلڈکپ کیلئے آئے گا لیکن بھارت وہاں نہیں جائے گا، آکاش چوپڑا
قبل ازیں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا بحرین میں ہنگامی اجلاس ہوا تھا ڈیڈ لاک برقرار رہا البتہ وینیو کا فیصلہ اگلے مہینے مارچ میں ہوجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔