جب سنی دیول نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا

ویب ڈیسک  منگل 7 فروری 2023
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

ممبئی: اجے سنگھ دیول، جو اپنے اسٹیج کے نام ’سنی دیول‘ سے مشہور ہیں، بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکاروں میں شمار کئے جاتے ہیں جن کے دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں مداح موجود ہیں۔

سنی دیول کی فلمیں گھائل، ڈر، دامنی، جیت، گھٹک، ضدی، سرحد اور غدر پاکستان میں بھی بےحد پسند کی جاتی ہیں اور پاکستان میں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد بھی  موجود ہے۔

ایک پروگرام کے دوران سنی دیول نے اپنے پاکستانی مداحوں سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

ماضی میں سنی دیول رجت شرما کے شو آج کی عدالت میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے پاکستان میں اپنے مداحوں کے بارے میں بات کی۔ میزبان نے بالی ووڈ اسٹار سے سوال کیا کہ کیا آپ کبھی پاکستان کا دورہ کریں گے؟


View this post on Instagram

A post shared by ℛ ✨ / (@rahi_says)

جس پر سنی دیول نے جواب دیا کہ ’جب جانا ہوگا تو ہم زور جائیں گے کیونکہ وہاں کے لوگ بہت پیار کرتے ہیں۔ مجھے اکثر ایئرپورٹ پر ملتے ہیں یا جہاں پر بھی ملے ہیں  بہت پیار سے ملتے ہیں ان کا پورا خاندان بہت پیار سے ملتا ہے کیونکہ خاندانوں میں کچھ غلط فہمی نہیں ہے‘۔

سنی دیول کا کہنا تھا کہ ’یہ چند لوگ ہوتے ہیں جو غلط فہمیاں بنا دیتے ہیں‘۔

Kartarpur corridor: Hailed as 'real hero' across border, Sidhu says he went  to 'thank my yaar' | India News,The Indian Express

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار گرو نانک کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کرتار پور کوریڈور کے افتتاح میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے۔

اداکار نے واپسی پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دورہ پاکستان کے دوران ملنے والی تمام محبتوں سے وہ بے حد متاثر  ہوئے ہیں

۔ Sunny Deol receives special welcome at Gurdwara Darbar Sahib in Pakistan's  Kartarpur; check latest photos | Celebrities News – India TV

سنی دیول نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’یہ پاکستان کا ایک بہترین دورہ تھا۔ پاکستان میں لوگوں نے بہت پیار دیا۔ یہ امن کی نئی شروعات ہے اور میں چاہتا ہوں کہ سب اس کے ساتھ رہیں‘۔

66 سالہ اداکار سنی دیول جلد اپنی فلم غدر کے سیکویل میں تارا سنگھ کے کردار میں واپس نظر آئیں گے، جس کی ہدایت کارانیل شرما ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔