- مینار پاکستان پر جلسہ سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع
- لاہور؛ لاپتا نوجوان لڑکی کی لاش نہر سے مل گئی، 3 ملزمان گرفتار
- سعودی عرب اور شام کا 11 برس بعد سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق
- عمران خان سے بڑا دہشت گرد اورفراڈیا نہیں دیکھا، نوازشریف
- ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- نادرا کی نئی ایپ، شہری اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی کارڈ بنواسکیں گے
- گلوکار طلحہ یونس کو 15 لاکھ مالیت کا گمشدہ بیگ واپس مل گیا
- یوم پاکستان پر ایوان صدر میں سول اعزازات دینے کی تقریب
- دنیا بھرمیں پاکستانی سفارت خانوں میں یوم پاکستان کی تقاریب کا انعقاد
- عمران خان کے قتل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہوئی، آئی جی پنجاب
- حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، 14 روز کیلئے جیل روانہ
- ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
- پی ٹی آئی کا پنجاب الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
- اینٹی نارکوٹکس کی کارروائیاں؛ جدہ جانے والے مسافر سے 3 کلوآئس برآمد
- راولپنڈی میں سوتیلے باپ کا کمسن بچی پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم گرفتار
- چھوٹے سے گاؤں میں پراسرار ’مینیئن‘ ماڈل کی بہتات ایک معمہ بن گئی
- تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے میٹھی ڈش تیار کرلی گئی
- رمضان میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ مشروب پیئیں
- سینئرصحافی عامر الیاس رانا کو تمغہ امتیاز اور اینکرجاوید چوہدری کو ستارہ امتیاز سے نوازدیا گیا
- فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا؛ چین
بار بار انتخابات سے ملک میں انتشار ہوگا، الیکشن پہلے بھی ملتوی ہوتے رہے، سعد رفیق

پی ٹی آئی کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے پی سی میں شریک ہونا چاہیے، سعد رفیق (فوٹو فائل)
لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بار بار الیکشن سے ملک انتشار کا شکار ہوگا ، آئین کی پاسداری مقدم ہے لیکن پہلے بھی انتخابات ملتوی ہوتے رہے ہیں۔
پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں سماعت میں پیشی کے موقع پر خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی۔ دوران سماعت نیب کے تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ شریک ملزمان کا سپلیمنٹری چالان جمع کرانے کی مہلت دی جائے۔
عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ آئند سماعت پر ضمنی چالان نہ آیا تو بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کردوں گا ۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر کردار ادا کرنے کے ساتھ پوری قوم کو متحد رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں پی ٹی آئی کو شریک ہونا چاہیے۔تحریک انصاف کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونےچاہییں۔ بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا۔ انتخابات الگ الگ ہوئے تو مزید بحران پیدا ہوں گے۔ آئین کی پاسداری مقدم ہے، لیکن پہلے بھی انتخابات ملتوی ہوتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات لڑتے رہے ہیں، اب بھی لڑیں گے۔ ہم کبھی انتخابات سے نہیں بھاگے۔ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے۔الیکشن کھیل نہیں، ایک وقت پر ہونے چاہییں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایسے حالات نہیں تھے کہ دو صوبائی اسمبلیاں توڑ دی جائیں۔ وزرائے اعلیٰ کو دباؤ میں لا کر اسمبلیاں تڑوائی گئیں۔ ملک کی معاشی صورتحال مزید انتشار کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔