- مینار پاکستان پر جلسہ سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع
- لاہور؛ لاپتا نوجوان لڑکی کی لاش نہر سے مل گئی، 3 ملزمان گرفتار
- سعودی عرب اور شام کا 11 برس بعد سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق
- عمران خان سے بڑا دہشت گرد اورفراڈیا نہیں دیکھا، نوازشریف
- ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- نادرا کی نئی ایپ، شہری اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی کارڈ بنواسکیں گے
- گلوکار طلحہ یونس کو 15 لاکھ مالیت کا گمشدہ بیگ واپس مل گیا
- یوم پاکستان پر ایوان صدر میں سول اعزازات دینے کی تقریب
- دنیا بھرمیں پاکستانی سفارت خانوں میں یوم پاکستان کی تقاریب کا انعقاد
- عمران خان کے قتل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہوئی، آئی جی پنجاب
- حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، 14 روز کیلئے جیل روانہ
- ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
- پی ٹی آئی کا پنجاب الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
- اینٹی نارکوٹکس کی کارروائیاں؛ جدہ جانے والے مسافر سے 3 کلوآئس برآمد
- راولپنڈی میں سوتیلے باپ کا کمسن بچی پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم گرفتار
- چھوٹے سے گاؤں میں پراسرار ’مینیئن‘ ماڈل کی بہتات ایک معمہ بن گئی
- تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے میٹھی ڈش تیار کرلی گئی
- رمضان میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ مشروب پیئیں
- سینئرصحافی عامر الیاس رانا کو تمغہ امتیاز اور اینکرجاوید چوہدری کو ستارہ امتیاز سے نوازدیا گیا
- فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا؛ چین
حج کے لیے پیدل سفر کرنیوالا بھارتی نوجوان شہاب چتور پاکستان پہنچ گیا

خیرسگالی طور پر شہاب چتور کو لاہور کا دو دن کا ٹرانزٹ ویزا جاری کیا گیا ہے
لاہور: حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے پیدل سفر کرنیوالے بھارتی نوجوان شہاب چتور واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
وہ گزشتہ چار ماہ سے پاکستان میں پیدل سفر کی اجازت اور ویزا ملنے کا انتظار کررہے تھے۔
بھارتی ریاست کیرالہ کے رہائشی مسلمان نوجوان شہاب چتور نے دو جون 2022 کو اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔
وہ گزشتہ سال ستمبر میں امرتسر پہنچے تھے اور پاکستان کی طرف سے پاکستان سے پیدل گزرنے کی اجازت اور ویزے کا انتظار کررہے تھے۔ لیکن پاکستان اور بھارت کے مابین ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے شہری کو پیدل ٹرانزٹ ویزا فراہم کریں گے۔
اس وجہ سے شہاب چتور کو کئی ماہ امرتسر کے ایک سکول میں قیام کرنا پڑا اور اب پاکستان کی طرف سے انہیں لاہور کا دو دن کا ٹرانزٹ ویزا ملنے کے بعد وہ پاکستان پہنچے ہیں۔
شہاب چتور نے واہگہ اٹاری سرحد عبور کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو جبکہ پاکستان پہنچنے کے بعد چائے پیتے ہوئے اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
شہاب چتور اب تک 3,300 کلومیٹر پیدل سفر طے کر چکے ہیں، جس میں کیرالہ سے پنجاب تک سات ریاستوں کا سفرشامل ہے۔ شہاب، جس نے 2 جون کو ملاپورم سے اپنا 8,640 کلومیٹر کا سفر شروع کیا تھا، ستمبر 2022 میں واہگہ بارڈر کے قریب پہنچے تھے لیکن اس کے پاس ٹرانزٹ ویزا نہ ہونے کی وجہ سے سرحد پار نہ ہوسکی۔
شہاب چتور نے بتایا کہ ان کے لیے یہ سفر صرف پیدل چلنے کے سبب سخت یا چیلنج نہیں بلکہ اس کی تیاری اور منظوری حاصل کرنے میں بھی بہت محنت کرنی پڑی ہے۔ پیدل حج پر جانے کی اجازت حاصل کرنے میں تقریباً 6 ماہ لگے تھے ۔
شہاب چتور کا کہنا ہے کہ میں نے ہمت نہیں ہاری، دہلی میں سفارت خانوں کے چکر لگاتے رہے اور آخرکار اجازت مل گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شہاب چتور کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر واہگہ سے تفتان تک پیدل سفر کی اجازت نہیں مل سکی ہے تاہم حکام نے خیرسگالی طور پر شہاب چتور کو لاہور کا دو دن کا ٹرانزٹ ویزا جاری کیا ہے وہ آج لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے اور یہاں سے اپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ اوکاڑہ سےتعلق رکھنے والے ایک پاکستانی نوجوان عثمان ارشد بھی پیدل حج کے لیے سفر میں ہیں اور ان دنوں ایران میں سفر کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔