- امریکا نے زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات کو ذاتی رائے قرار دیدیا
- سعودی عرب میں بس الٹنے سے 20 عمرہ زائرین جاں بحق
- افغانستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ میں شاداب خان کے نام بڑا ریکارڈ
- تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان افغانستان کو شکست دے کر وائٹ واش سے بچ گیا
- روسی فوجیوں کو اولمپک میں کھلانے کی تجویز پر یوکرینیوں کے تحفظات
- عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
- امریکا: اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- لیسکو کا زمان پارک میں بجلی کی مبینہ چوری پر نوٹس جاری
- ایف آئی اے کی لاہور میں کارروائی، جعلی چیک بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی میں سیاسی جماعت کا بلدیاتی امیدوار ڈکیتی کرتے ہوئے گرفتار
- چاند پر بکھرے کانچ کے ٹکڑوں میں اربوں ٹن پانی موجود
- ای سی سی کا 173 ادویات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
- لاہور ہائیکورٹ کا 1990 سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی پبلک کرنے کا حکم
- بھارتی سکھوں کا گرفتار نوجوانوں کی رہائی کیلیے حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم
- کوئٹہ، رمضان سستا بازار میں مارکیٹ ریٹ پر اشیا کی فروخت
- کراچی: ملیر میں دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
- پشاور میں مفت آٹے پر عوام کا دھاوا، لوگ جان کی پروا کیے بغیر چلتے ٹرک پر لٹک گئے
- جسٹس منصوراور جسٹس مندو خیل کا فیصلہ ہمارے بیانیے کی جیت ہے، مریم نواز
- سپریم کورٹ کے وکیل منصورعثمان اعوان اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر
- جرمنی میں بدترین ہرتال نے نقل و حمل کا نظام درہم برہم کردیا
کراچی بلدیاتی الیکشن؛ الیکشن کمیشن نے نتائج میں فرق پر پریزائیڈنگ افسران کو طلب کرلیا

جماعت اسلامی دھرنوں سے باہر آ جائے،ممبر کے پی
اسلام آباد: سندھ بلدیاتی الیکشن میں نتائج میں فرق پر الیکشن کمیشن نے پریزائیڈنگ افسران کو طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن میں یوسی 12 منگھوپیر کراچی میں نتائج تبدیلی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
ممبر کے پی نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ہارا ہوا امیدوار تو درخواست گزار ہی نہیں، سیاسی جماعت کا حق دعوی ہی نہیں بنتا، جماعت اسلامی دھرنوں سے باہر آ جائے۔
ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ حق دعوی ہونے پر مطمئن کریں، الیکشن کمیشن نے ابھی مزید انتخابات بھی کرانے ہیں، ہر معاملہ ٹربیونل پر نہیں ڈال سکتے کہ پانچ سال کیس چلتے رہیں۔
وکیل جماعت اسلامی نے اورنگی ٹاؤن کے نتائج میں فرق پر مشتمل اصل فارم 11 پیش کرتے ہوئے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں بھی جماعت اسلامی کامیاب تھی مگر نتائج بدل کر تیسرے نمبر پر کر دیا گیا، پورے سندھ میں دھاندلی کا ایک ہی طریقہ کار اختیار کیا گیا، ہر ضلع میں دھاندلی اور نتائج تبدیلی کا فائدہ پیپلزپارٹی کو پہنچایا گیا۔
سعید غنی نے کہا کہ دوبارہ گنتی پر جماعت اسلامی تینوں نشستیں ہار گئی۔
ممبر کے پی نے کہا کہ ہار کر نتائج نہ ماننے والا ٹرینڈ ختم کرنا ہوگا، قانون کے مطابق جماعت اسلامی کے تمام کیسز قبل ازوقت ہیں۔
ریٹرننگ افسر نے جواب دیا کہ پریذائڈنگ افسر نے جو نتائج دیے انکے مطابق ہی رزلٹ تیار کیا، اتنی رش میں ممکن ہے مہر لگانا رہ گیا ہو۔
ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ رش اور کام کا بوجھ ہونے کا جواز نہ دیں، کیسے ممکن ہے کہ دو مختلف امیدواروں کو الگ الگ نتائج دیے جائیں۔
الیکشن کمیشن نے نتائج میں فرق پر متعلقہ پریزایئڈنگ افسران کو طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی۔
الیکشن کمیشن میں کراچی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔
علی زیدی کے وکیل نے کہا کہ دھاندلی کیلئے کراچی کے باہر سے ریٹرننگ افسران لائے گئے، تمام ایڈمنسٹریٹرز سندھ حکومت نے تبدیل کرکے ایم کیو ایم کے لگا دیے، سیاسی جماعتوں کے آلہ کار بننے والے افسران کو جیل بھیجنا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔