کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ڈاکٹر سمیت 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 9 اپريل 2014
گلستان جوہر میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ڈاکٹر حیدر رضا کے نام سے ہوئی،
فوٹو:ایکسپریس نیوز

گلستان جوہر میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ڈاکٹر حیدر رضا کے نام سے ہوئی، فوٹو:ایکسپریس نیوز

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ڈاکٹر سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ گاڑی میں سوار دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ڈاکٹر حیدر رضا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ منگھو پیر پختون آباد میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا۔سرجانی ٹاؤن کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جسے اغواء کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا، اورنگی ٹاؤن کے علاقے خلیل مارکیٹ میں بھی فائرنگ سے ساجد نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔